سر کے بال
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=17997
جوانی کی عمرمیں بال موٹے اور بعدمیں نسبتاًپتلے ہوجاتے ہیں، بال ایک حد تک بڑھنے کے بعد رک جاتے ہیں اور کچھ عرصے کے بعد جھڑجاتے ہیں۔ بال کی عمر کم وبیش چار سال ہوتی ہے اور اپنی عمر پوری کرنے کے بعد خودبخود گرجاتاہے۔ کنگھی کرتے میں چند بال گر جاتے ہیں تویہ کوئی تشویش کی بات نہیں ہے لیکن اگر کنگھی کرتے میں لمبے بالوں کے ساتھ چھوٹے بال بھی نکل آئیں تو اس کا کوئی نہ کوئی ایسا سبب ضرور موجودہے جس کو بیماری کانام دیا جاسکتاہے۔ بالوں کے گرنے میں عموماً پہلی علامت خشکی ہوتی ہے۔
سرکی جلد میں خشکی ناقص غذاؤں کے استعمال ، نیز خوشبودار غیرخالص تیل، سردھونے میں صابن کا استعمال ، کھانے میں نمکین اورچٹ پٹی چیزوں میں بے اعتدالی کی وجہ سے ہوتی ہے۔
بالوں کے قبل ازوقت سفیدی کے اسباب میں خاندانی یا موروثی اسباب بھی خاص طورپر اہم ہیں۔ متواتر دماغی صدمات سے بھی بال سفید ہوجاتے ہیں۔ تاریخ میں ایسے واقعات بھی ملتے ہیں کہ کسی شدید حادثے کی بناء پر صرف ایک رات میں سرکے بال بالکل سفیدہوگئے ہیں۔
ان تمام وجوہات میں سے کوئی بھی وجہ ہو۔ اس کے لئے آسمانی رنگ اورشعاعوں کا استعمال ازبس مفیدہے۔ سر دھونے میں آسمانی رنگ کا پانی اورسرمیں لگانے کے لئے آسمانی رنگ کی شعاعوں کا تیل باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرناچاہئے۔ تلوں کے خالص تیل کو آسمانی رنگ کی شیشی میں اس طرح بھرکر کہ شیشی کا اوپری حصہ ایک چوتھائی خالی رہے۔ مضبوط کا رک لگاکر ایک ماہ تک دھوپ میں رکھیں اورتیل رات کو سونے سے پہلے خوب اچھی طرح سر میں جذب کر یں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 81 تا 83
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔