رَعشہ، فالج اور لقوہ
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=23467
مفید غذائیں
شہد خالص ایک حصہ اورتین حصے پانی ملاکر جوش دیکر ٹھنڈا کرلیں اورمریض کو پلائیں ، کبوتر یا چڑیا کا شوربہ کھلائیں اورپیاس کی حالت میں مندرجۂبالا شہد کا پانی پلائیں۔ موسمی ، مالٹے اور انگور کا عرق بھی مفید ہوتاہے۔ رعشہ کے لئے خرگوش کا مغز سیاہ مرچ کے ساتھ پکا کر کھلانا مفید ہے۔ فالج اورلقوہ کے لئے لہسن ، ادرک کا مربّہ، جائفل کا چوسنا، دو تین تولہ اخروٹ روزانہ کھلانا، چلغوزہ، پہاڑی پودینہ شہد کے ساتھ استعمال کرنا، مرغ کے گوشت کی یخنی ، کریلا، انڈا، چھوہارے ، کھجور، اجوائن دیسی اورہینگ وغیرہ بھی مفید ہیں۔
مضر غذائیں
فالج اورلقوہ کے مریض کو ٹھنڈی ، کھٹّی چیزیں ، مٹھائیاں، شربت اور ثقیل چیزوں سے پرہیز لازمی ہے۔ اس کے علاوہ نمک ، آلو، چنا اورچاول اور ہر قسم کی چکنائی سے پرہیز کریں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 111 تا 112
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔