رنگین شعاعوں کے تیل
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=23697
نارنجی اورنیلی شعاعوں کاتیل
اس تیل کی خصوصیت یہ ہے کہ سینہ اور کمر پر پھیپھڑوں کی جگہ اس کی مالش سے سل اوردق جیسے امراض بفضل خدا ختم ہوجاتے ہیں۔ گلے ہوئے اورزخم خوردہ پھیپھڑے صحت مند ہوکر اپنی اصلی حالت پر آجاتے ہیں۔ پرانے سے پرانا بخار زائل ہوکر مریض کی ضائع شدہ قوت دوبارہ بحال ہوجاتی ہے۔ دل کے پھیلنے یاسکڑنے اورذیابیطیس کے امراض کو ختم کرنے میں عجیب وغریب اثررکھتاہے۔
لاجوردی شعاعوں کاتیل
مستوارت کے امراض پوشیدہ مثلاً رحم کے اندر ورم، ایام کی کمی، ایام کی بے قاعدگی ، دوران ایام درد کی تکلیف اوربانجھ پن دور کرنے میں نہایت مجرب ہے اس کے استعمال سے مردوں کے اندر اولاد کے جرثومے نہ ہونے کی شکایت بھی رفع ہوتی دیکھی گئی ہے۔
آسمانی شعاعوں کا تیل
تجربہ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہ تیل ٹونسلز یعنی گلے کے غدود کی جملہ خرابیوں کو بغیر آپریشن کے مکمل طورپر دور کردیتاہے۔ سائی نس (ناک کے غدود بڑھ جانا) میں بے انتہا مفید ہے۔
سبز شعاعوں کا تیل
عرق النساء (جس کو لنگڑی کا درد بھی کہا جاتاہے) ایک بہت ہی تکلیف دہ مرض ہے ۔ اس مرض میں مریض درد کی شدت کی وجہ سے بے حال ہوجاتاہے اور بالآخر لنگڑا کر چلنے لگتاہے۔ گردوں ، ران، گھٹنے اورپنڈلی پر صبح شام اس تیل کی مالش کرنے سے درد سے نجات مل جاتی ہے۔
سرخ شعاعوں کا تیل
فالج زدہ حصوں پر مالش کرنے سے بفضلہ تعالیٰ فالج کے اثرات کم سے کم ہوجاتے ہیں اور مریض کے متاثر شدہ اعضاء دوبارہ اپنا طبعی فعل انجام دینے کے قابل ہوجاتے ہیں۔
بینجنی رنگ کی شعاعوں کا تیل
پوشیدہ بیماریوں اورپیشاب کے امراض مثلاً جریان ، پیشاب میں رطوبت خارج ہونا، پیشاب میں زیادتی یا پیشاب رک رک کر آنا اورمثانہ کی تکلیفوں میں اس تیل کو ریڑھ کی ہڈی کے جوڑ پر جو کولہوں کے درمیان ہوتاہے، دائروں میں رات کو اور صبح دس دس منٹ مالش کرنے سے حیران کن اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 140 تا 141
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔