رنگوں کا فرق
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=9479
رنگوں کا فرق بھی یہیں سے شروع ہوتاہے۔ ہلکا آسمانی رنگ بہت ہی کمزور قسم کا وہم پیداکرتاہے، یہ وہم دماغ فضا میں تحلیل ہوجاتاہے اس طرح کہ ایک ایک خلئے میں درجنوں آسمانی رنگ کے پرتو ہوتے ہیں یہ پر تو الگ الگ تاثرات رکھتے ہیں، وہم کی پہلی روخاص کر بہت ہی کمزور ہوتی ہے، جب یہ رو دو یا دو سے زیادہ چھ تک ہو جاتی ہیں، اس وقت ذہن اپنے اندر وہم کو محسوس کرنے لگتا ہے یہ وہم اتنا طاقتور ہوتاہے کہ اگرجنبش نہ کرے اور ایک جگہ مرکوز ہوجائے توآدمی نہایت تندرست رہتاہے اسے کوئی اعصابی کمزوری نہیں ہوتی بلکہ اس کے اعصاب صحیح سمت میں کام کرتے ہیں، اس رو کا اندازہ بہت ہی شاذ ہوتاہے، اگریہ روکسی ایک ذرہ پر یاکسی ایک سمت میں یا کسی ایک رخ پر مرکوز ہوجائے اور تھوڑی دیر بھی مرکوز رہے تو دوردراز تک اپنے اثرات مرتب کرتی ہے۔
انسان کو اس روکے ذریعہ متاثر کیاجا سکتاہے ۔ ٹیلی پیتھی کا اصل اصول یہی ہے یہ وہم ان چیزوں کو بھی متاثر کرتا ہے جو ذی روح نہیں سمجھی جاتیں۔
سب سے پہلااثراس کا دماغی اعصاب پرہوتاہے، یہاں تک کہ دماغ کے لاکھوں خلئے اس کی چوٹ سے فنا ہوجاتے ہیں۔ اب دماغی خلئے جو باقی رہتے ہیں وہ ام الدماغ کے ذریعہ اسپائنل کورڈ(SPINAL CORD)میں اپنا تصرف لے جاتے ہیں، یہی وہ تصرف ہے جو باریک ترین ریشوں میں تقسیم ہوتاہے ، اس تصرف کے پھیلنے سے حواس بنتے ہیں، ان میں سب سے پہلی حس نگاہ کی ہے۔ آنکھ کی پتلی پر جب کوئی عکس پڑتاہے تو وہ اعصاب کے باریک ترین ریشوں میں ایک سنسناہٹ پیداکردیتاہے۔ یہ ایک مستقل برقی رو ہوتی ہے اگر اس کا رخ صحیح ہے تو آدمی بالکل صحت مند ہے ، اگر اس کا رخ صحیح نہیں ہے تو دماغ کی فضا کا رنگ گہراہوجاتاہے اور گہرا ہوتاچلاجاتاہے یہاں تک کہ دماغ میں کمزوری پیداہوجاتی ہے اور اعصاب اس رنگ کے پریشر کو برداشت نہیں کر سکتے۔ آخر میں یہ رنگ اتنا گہراہوجاتاہے کہ اس میں تبدیلیاں واقع ہو جاتی ہیں، مثلاً آسمانی رنگ سے نیلا رنگ بن جاتاہے۔ درمیان میں جو مرحلے پڑتے ہیں وہ بے اثر نہیں ہیں۔ سب سے پہلے مرحلے کے زیر اثر آدمی کچھ وہمی ہوجاتاہے، اسی طرح یکے بعد دیگر ے مرحلے رونما ہوتے ہیں، رنگ گہراہوتاجاتاہے اوروہم کی قوتیں بڑھتی جاتی ہیں۔باریک ترین ریشے بھی اس تصرف کا اثر قبول کرتے ہیں۔ اب کیفیت مختلف اعصاب میں مختلف شکلیں پیداکر دیتی ہے، باریک اعصاب میں بہت ہلکی اورمعمولی اورتنومند اعصاب میں مضبوط اور طاقتور۔ اسی طرح یہ مرحلے گہرے نیلے رنگ میں تبدیلیاں شروع کر دیتے ہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 24 تا 26
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔