رنگوں سے تبِ دِق کا علاج
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=23689
ایک ڈاکٹر صاحب میرے پاس تشریف لائے ۔ ان کی اہلیہ ٹی بی کی مریضہ تھیں موصوف نے فرمایا،کہ میری بیوی کا ایک پھیپھڑا اس حدتک خراب ہوگیاہے کہ ڈاکٹر وں کامتفقہ فیصلہ ہے کہ یہ پھیپھڑا نکال دیا جائے لیکن بیوی کسی طرح بھی اس بات پر رضا مندنہیں ہوتیں۔ میں نے ان کو شعاعوں سے تیار کیاہوا نیلاتیل دے کر ہدایت کی کہ سینہ اورکمر پر پھیپھڑوں کی جگہ دس دس منٹ دائروں میں رات کے وقت اورصبح مالش کریں ایک ہفتہ کے بعد ایکسرے رپورٹ لے کر میرے پاس آئیں۔ ڈاکٹر صاحب نے پندرہ روز کے بعد ایکسرے کرایا۔ اب ڈاکٹروں کی یہ رائے تھی کہ آپریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ صحت تیزی کے ساتھ بحال ہورہی ہے۔ ڈاکٹر محمد سلیم الدین صاحب اس وقت دنیا میں موجود نہیں ہیں۔ لیکن بہت ہی بامروت اوروضعدار شخصیت کے انسان تھے۔ مجھ سے عمر میں بڑے ہونے کے باوجود ، آخر وقت تک نیاز مندانہ تعلقات قائم رکھے خدا انہیں غریقِ رحمت کرے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 137 تا 138
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔