دیوار میں سے گزر جانا
مکمل کتاب : تذکرہ بابا تاج الدینؒ
مصنف : قلندر بابا اولیاءؒ
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=14816
جس زمانہ میں والد صاحب دلّی ٹول ٹیکس میں محرر تھے، ہمارے مکان کی ایک دیوار بارش میں گرگئی۔ مکان دار برسات میں مرمت کرانے کے لئے تیار نہ تھا۔ نانا تاج الدینؒ نے والد کو خط لکھا کہ بھابی اوربیٹی سعیدہ کو ناگپور پہنچا دو۔ ان ایام میں وہ راجہ رگھوراؤ کے پاس مقیم تھے۔ ہم لوگوں کے لئے شطرنج پورہ میں رہائش کا انتظام کیاگیا۔ روزانہ یادوسرے دن نانا اپنی گھوڑا گاڑی میں یہاں تشریف لاتے۔ گھنٹوں ہمارے ساتھ گزارتے۔ اکثر اردگرد کی آبادی کے لوگوں کا آناجانا لگا رہتا۔ نانا ان کے معاملات پرغور کرنے میں اتنا دماغ صرف کردیتے کہ حواس ماؤف ہوجاتے۔ ایک بار بےخیالی میں دروازے کی طرف جانے کی بجائے وہ دیوار کے پیچھے کھڑی ہوئی گھوڑا گاڑی کی طرف بڑھتے چلے گئے اور ٹھوس دیوار سے گزر کر سڑک پر نکل گئے۔ غالباً یہ کرامت ان سے غیرارادی طور پر صادر ہوئی۔ لوگوں کے معاملات سے متعلق سوچنے میں ان کا ذہن تجلّیِ الٰہی میں تحلیل ہوگیا اور جسم ذہن کے تابع ہونے کی وجہ سے ثقل کی منزل سے آگے نکل گیا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 219 تا 219
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔