دائرۃ الحاضرات۔ پتھروں کی تاثیر معلوم کرنے کا روحانی طریقہ
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=23531
یہ دیکھنے کے لئے کہ آپ کے پاس موجود پتھر آپ کو کیا فوائد دے سکتاہے۔ آپ ایک علیٰحدہ کا غذ پر اسی قسم کا دائرہ اس طرح بنائیں کہ اندرونی دائرہ کا قطر پونے تین (2.75)انچ اور بیرونی دائرہ کا قطرساڑھے چھ(6.5)انچ ہو۔
اب باوضو دورکعت نماز نفل استخارہ پڑھیں۔ پھر سورۂیٰسین ایک مرتبہ پڑھکر اپنے پاس موجود تمام پتھروں (جن کے فوائد جانچنے ہیں) پر دم کریں۔ اوران میں سے ایک پتھر دائرہ کے وسط میں رکھ دیں۔ اس کے اوپر انگشتِ شہادت کو آہستہ سے رکھیں۔یعنی انگلی پتھر سے صرف مس کریں لیکن پتھر کی حرکت میں رکاوٹ پیدانہ کرے۔ اب آپ آہستہ آہستہ ———-اِنَّہٗ مِنْ سُلَیْمَانَ وَاِنَّہٗ لَیْسَ لَھَا مِنْ دُوْنِ اللہِ کَاشِفَہْ۔بلا تعداد پڑتے جائیں۔چند منٹوں کے بعد ہی پتھر میں حرکت پیدا ہوگی اور دائرہ کے جس خانہ میں جاکر رک جائے۔ یہ پتھر آپ کے لئے اسی تاثیر کا حامل ہوگااور یہی فائدہ پہنچائے گا۔ اگر پتھر حرکت کرتاہوا متعددخانوں میں سے گزرے تو جن جن خانوں سے پتھرگزرا، یہ آپ کے لئےاتنی ہی تاثیرات کا حامل ہوگا۔ اگرپتھر حرکت نہ کرے تویہ پتھر آپ کے لئے فائدہ مند نہ ہوگا۔ ایک کے بعد دم شدہ پتھر وں میں سے دوسرا پتھردائرہ میں رکھ کر پھر مذکورہ عمل پڑھنا شروع کردیں۔ اسی طرح آپ ایک جلسہ ، ایک نمازِ استخارہ اور ایک ہی بار سورۂ یٰسین پڑھکر بہت سے پتھروں اور نگینوں کے خواص اپنے لئے معلوم کر سکتے ہیں۔
نگ یا پتھر کا وزن تین رتی سے کم نہیں ہونا چاہئے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 118 تا 119
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔