یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
خواب میں پیش گوئیاں
مکمل کتاب : روحانی نماز
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=6791
حضرت امام ربّانی مجّدد الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ کی ولادت سے پہلے ان کے والد بزرگوار نے خواب میں دیکھا کہ دنیا میں اندھیرا چھایا ہوا ہے۔ سؤر اور بندر لوگوں کو ہلاک کر رہے ہیں۔ یکایک ان کے سینے سے نور کی ایک شعاع نکلی اور فضا میں پھیل گئی۔ اس نورانی فضا میں سے ایک تخت ظاہر ہوا۔ اس تخت پر ایک شخص بیٹھا ہے اور اس کے سامنے ظالموں اور ملحدوں کو ذبح کیا جا رہا ہے اور کوئی بلند آواز سے پکار رہا ہےحق آیا اور باطل مٹ گیا اور باطل کے مقدر میں مٹ جانا ہی ہے۔”
تعبیر یہ بتائی گئی کہ آپ کے یہاں ایک لڑکا پیدا ہو گا۔ اس کے ذریعے حق کا بول بالا ہو گا اور کفر و الحاد کا خاتمہ ہو جائے گا۔
تاج الاولیاء حضرت بابا تاج الدین ناگپوری رحمتہ اللہ علیہ کی والدہ ماجدہ نے حضرت بابا صاحبؒ کی پیدائش سے قبل خواب میں دیکھا کہ ایک میدان ہے اور اس میدان کے اندر ہزاروں شہر آباد ہیں۔ سردی کا موسم ہے، چودہویں رات ہے۔ ہر شخص چاندنی کے حسن سے سرشار اور پُرکیف ہے۔ حضرت کی والدہ نے دیکھا کہ چاند آسمان سے ٹوٹا اور ان کی گود میں آ گیا۔
ہارون الرشید کی ملکہ زبیدہ کا خواب بھی قبل غور ہے۔ ملکہ نے اپنے بیٹے مامون الرشید کی پیدائش کی رات خواب دیکھا کہ چار عورتوں نے نومولود کو کفن میں لپیٹنا شروع کر دیا۔ یہ کام کرتے وقت ایک عورت نے دوسری سے کہا۔”کم عمر، سنگ دل، بدخو بادشاہ۔”
دوسری نے کہا۔”بدچلن، ظالم، ناسمجھ اور فضول خرچ فرماں روا۔”
تیسری نے کہا۔ “بے وفا، کم عقل، گناہ گار اور ناتجربہ کار حکمراں۔”
چوتھی نے کہا۔ “دھوکہ باز، عیاش اور مغرور تاجدار۔”
تاریخ شاہد ہے کہ حالات اور واقعات اسی طرح پیش آئے جس طرح خواب میں نشاندہی کی گئی تھی۔
مندرجہ بالا بیان کردہ ہزاروں میں سے چند خواب ہیں جو ہمیں اس تفکر کی دعوت دیتے ہیں کہ خواب ہماری زندگی کا اسی طرح حصہ ہے جس طرح بیداری ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 82 تا 83
یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
روحانی نماز کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔