حیض
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=23425
مفید غذائیں
ماہواری میں اگر بے قاعدگی پائی جائے تو غذا میں بھوسی کی روٹی، انڈے کی زردی ، دودھ، مکھن، بندگوبھی، سلاد، گاجر، پالک، لوبیا اور چقندر کھانا مفید ثابت ہوتاہے۔ اس لئے کہ اس میں حیاتیں Eکی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ پھلوں میں ا نگور کا رس بہت مفیدہے۔ اس کے علاوہ مغز بادام ، کشمش، پستہ، ناریل، اخروٹ، کشمش ملاکر اورخوبانی مفیدہے۔ نیلی شعاعوں میں تیارکردہ السی کا تیل ریڑھ کی ہڈی کے جوڑ پر جو کولہوں کے درمیان ہوتاہے۔ صبح وشام دائروں میں پانچ پانچ منٹ تک ہلکے ہاتھ سے مالش کرانا بہت مفیدہے۔
حیض کی کمی میں اگر وجہ خون کی کمی ہوتو تازہ پھلوں کا رس، گنے کا رس سردیوں میں کلیجی کا پانی، گوشت، اورکلیجی کی یخنی مفیدہے۔ عرقِ جامن ، چقندر اس کے علاوہ مونگ کی دال کا پانی، سرسوں کا ساگ، گاجریں، تازے ہرے ناریل کاپانی، انناس ، جامن، سیب اور شلغم کا اچار بھی مفید ثابت ہوتاہے۔
اگر حیض کی زیادتی ہوتو اس کے لئے کچنار کی پھلیوں کو بطور سبزی پکاکر کھانا فائدہ مندہے۔ دیگر چاولوں کی پیچھ ، مربّہ آملہ اوروہ تمام اشیاء جس میں حیاتین “E” اور “K”ہوں، مفید ہوتی ہیں۔
مضر غذائیں
ایام کی بے قاعدگی کی صورت میں گرم مصالحے ، ٹھنڈی اورترش اشیاء سے پرہیز کرناچاہئے۔ ایام کی کمی اوررکاوٹ میں ٹھنڈی اشیاء باد ی اور ثقیل اشیاء کا استعمال اورایام کی زیادتی میں گرم ، بادی اور ثقیل اشیاء کا استعمال مضرہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 108 تا 109
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔