حضرت علیؓ کا ارشاد
مکمل کتاب : آگہی
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=11604
حضرت علیؓ کا مشہور واقعہ ہے۔ کسی نے سوال کیا تقدیر کیا ہے؟ اور تقدیر پر انسان کا کتنا اختیار ہے؟
حضرت علیؓ نے فرمایا:
’’ایک ٹانگ پر کھڑا ہو جا۔‘‘
وہ شخص جب ایک ٹانگ پر کھڑا ہو گیا۔ تو حضرت علیؓ نے فرمایا:
’’دوسری ٹانگ بھی اٹھا۔‘‘
اس شخص نے کہا۔ ’’گر جاؤں گا۔‘‘
حضرت علیؓ نے فرمایا۔ ’’دونوں ٹانگوں پر کھڑے رہنا اختیاری عمل ہے۔‘‘
اللہ تعالیٰ نے بے شمار نعمتیں کھانے پینے کے لئے دی ہیں۔ ان میں سے سب چیزیں استعمال کرنا یا کوئی ایک چیز زیادہ دوسری چیز کم استعمال کرنا تقدیر معلق ہے۔۔۔لیکن کچھ کھانا اور ضرور کھانا تقدیر مبرم ہے۔ کھائے بغیر آدمی زندی نہیں رہ سکتا اور کتنی مقدار میں کھانا اور کیا کھانا تقدیر معلق ہے۔
اللہ تعالیٰ نے جب ’’کن‘‘ فرمایا تو ساری کائنات تخلیق ہو گئی۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 188 تا 189
آگہی کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔