حاملہ اور حمل کی حفاظت
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=23421
مفید غذائیں
حاملہ عورت کے لئے انگور ایک نعمت ہے۔ اس کا بلاناغہ استعمال اس کو غشی، چکّر، مروڑ، اپھارہ اور قبض وغیرہ سے محفوظ رکھتاہے۔ نیز بچہ بھی تندرست ہوتاہے۔ اس کے علاوہ کشمش اورکم مقدار میں کبھی کبھار سرکہ کا استعمال بھی مفید ہوتا ہے۔ غذامیں زودہضم اشیاء تازہ سبزیاں ، دودھ اور تازے پھلوں کا استعمال فائدہ مندہے۔
مضر غذائیں
حاملہ کو بوجھ اٹھانے ، سیڑھیوں پر زور سے چڑھنے ، اچھلنے ، کودنے اور دست آور ادویات اور چار ماہ بعد ہمبستری سے پرہیز کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ گرم مصالحہ، کھجوریں ، سیاہ تل، کونین سے پرہیز کرناچاہئے اور سرخ وسبز مرچ بھی کم استعمال کرناچاہئے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 107 تا 107
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔