حافظہ کی کمزوری
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=10841
روشنیوں کی کمی اور زیادتی سے پیداہونے والے امراض
بعض اوقات صرف چند ہزار خلئے رو کے تصرف سے بالکل خالی ہوجاتے ہیں یا ان میں روکا تصر ف قطعی نہیں رہتا۔ روکا تصرف نہ ہونے سے یہ منشا ء نہیں ہے کہ رو رہتی ہی نہیں ہے بلکہ رو میں ترتیب نہیں رہتی ۔ یہاں تک کہ وہ بالکل بے قاعدہ ہوجاتی ہے۔ اب چند ہزار خلیوں کے بے ترتیب ہونے کا اثر یہ ہوتاہے کہ آدمی ایک بات کا تعلق دوسری بات سے قائم نہیں رکھ سکتا۔ کبھی کبھی اس پر بڑی شرمندگی ہوتی ہے۔ ایساناممکن ہے کہ ہر شخص کے ساتھ اس قسم کے واقعات پیش نہ آتے ہوں۔ یہ کوئی بیماری نہیں ہے، مگر باربار ایسا ہونے سے بیماری پیداہوجاتی ہے اس کو حافظہ کی زیادہ کمزوری کانام دیاجاتاہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 32 تا 33
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔