جگر کے امراض
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=23401
مفید غذائیں
جگر کی بڑھتی ہوئی حرارت کو متوازن کرنے کے لئے اننّاس ، لیموں ، سنگترہ ، انگور اور سیب بہت مفید ہے۔ بادام بھی مفید ہے، جن لوگوں کامعدہ کمزور نہ ہو ان کو کیلا ضرور استعمال کرنا چاہئے کیونکہ یہ بدن کو کافی غذابخشتاہے اور اس میں تغذیہ جگر کی قوت زیادہ پائی جاتی ہے۔
آبِ انار، سوزشِ جگر میں کمی کرنے کے لئے مفیدثابت ہوتاہے۔ سرسوں کا ساگ، کدّو، آڑو، کریلہ، جامن، شہتوت، لیموں، فالسہ، گنّا، خرفہ کا ساگ اور بتھوے کاساگ مفید اشیاء ہیں۔ تندرست بکرے کی کلیجی کی یخنی اورترنج مفید مطلب ہیں۔
مضر غذائیں
لہسن ، زعفران ، سرخ مرچ، جگر کی حدّت بڑھانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 103 تا 104
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔