یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
تجلی کا انکشاف
مکمل کتاب : روحانی نماز
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=7001
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:
“میں ہی ابتدا ہوں، میں ہی انتہا ہوں، میں ہی ظاہر ہوں، میں ہی باطن ہوں اور اللہ ہر چیز کو محیط ہے۔”
جو چیز ہر شئے پر محیط ہے، سمجھنے کے لئے اسے ہم تجلی کہتے ہیں۔ تجلی الٰہی ہر چیز پر محیط ہے یعنی ہر چیز تجلی میں بند ہے اور کائنات میں ہر تخلیق وہ نوع ہو یا فرد اس کی زندگی تجلی کے ساتھ قائم و دائم ہے۔ اللہ تعالیٰ کی حاضر و موجود صفت کا حامل اسم یَا شَھِیْدُ بطور وظیفہ پڑھنے سے تجلی الٰہی کا انکشاف ہوتا ہے۔ جو بندہ یَا شَھِیْدُ کی صفات اور حکمت کا مشاہدہ کر لیتا ہے۔ اس کو اللہ تعالیٰ کے دربار کی حاضری نصیب ہو جاتی ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 189 تا 189
یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
روحانی نماز کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔