بنظرِ خدمت
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=9080
عرض ہے، روحانی ڈاک کی عنوان کے تحت روزنامہ حرّیت ، مشرق، جسارت اور ملّت گجراتی کی وساطت سے مجھے دُکھی اورپریشان حال خواتین وحضرات کے ایک لاکھ سے زیادہ خطوط موصول ہوئے ہیں ۔ مسئلہ کی نوعیت کچھ بھی رہی ہو مگر مسئلہ اضطراب وبے چینی، اعصابی کشاکش اوردماغی کشمکش کا پیکر تھا، اللہ تعالیٰ نے مجھے اتنی ہمت اور توفیق دی کہ میں نے دانستہ طور پرکسی بھی چھوٹے بڑے اہم غیر اہم مسئلہ سے صَرفِ نظر نہیں کیا اس کہ چھوٹی سے چھوٹی بات بھی کسی ایک فردکے لئے بعض اوقات مسئلہ بن جاتی ہے۔ قدرت کایہ بہت بڑاانعام ہے کہ پریشان حال انسانوں کے لئے میرے مشورے سکونِ قلب اورراحتِ جسم وجان قرار دیئے گئے۔میرے قلب میں یہ خیال آتارہا کہ میں کوئی ایسی کتاب ترتیب دوں جو عوام النّاس کے لیے مفید ہو۔ جب ایک ہی خیال پر توجہ مرکوز ہوجائے تو مظاہر اتی صورت کا جلوہ گر ہونا ضروری ہو جاتا ہے۔ میری یہ کوشش رنگ اور روشنی سے علاج ، کتابی صورت میں آپ کے سامنے ہے۔ اﷲتعالیٰ کی ذات سے یقین ہے کہ یہ کتاب اُس کی مخلوق کے لئے خدمت کا ذریعہ بنے گی اور سرورکون و مکان ، رحمت العالمین ، سیّدنا حضور علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کے وسیلے سے بارگاہِ رب العزّت میں شرف قبولیت سے سرفراز کی جائے گی۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 5 تا 5
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔