بخار
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=16640
ٍ بخار کئی قسم کے ہوتے ہیں۔ سبب سب کا ایک ہی ہوتاہے، جیسا کہ انفلوئنزاکے تحت بیان کیا گیاہے۔
ریاحی بخار اورسردی کا بخار
ٍ نیلے رنگ کا پانی ڈھائی ڈھائی تولہ (ایک ایک اونس) صبح وشام دینا چاہئے البتہ بچوں کو ایک ایک تولہ دیں۔ سرمیں درد ہوتو سر پر نیلے رنگ کی روشنی ڈالیں۔
صفراوی بخار اورپرسوت کا بخار
ٍ صبح وشام آسمانی رنگ کا پانی ایک ایک اونس دیں اور اگردست زیادہ آتے ہوں تو یہ پانی دن میں ایک ایک تولہ کرکے چار پانچ مرتبہ دیں اگرغشی بھی ہوتو دماغ اورجسم پر آسمانی رنگ کی شعاع ڈالیں۔
بلغمی بخار
ٍ اس میں نارنجی رنگ کا پانی سب سے بہترعلاج ہے، یہاں تک کہ چارپانچ خوراک ہی میں فائدہ ہوجاتاہے۔ بچوں کو دن میں صرف دو مرتبہ یہ پانی دینا چاہئے۔ بڑوں کے لئے فی خوراک ایک اونس پانی ، بچوں کے لئے خوراک حسبِ عمر متعین کی جائے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 60 تا 60
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔