اونٹ نے شکایت کی
مکمل کتاب : محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد دوئم
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=12988
حضور علیہ الصلوۃ والسلام ایک انصاری کے باغ میں گئے تو ایک اونٹ حضور علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھ کر رونے لگا۔ اس کی آنکھوں سے آنسو بہتے دیکھ کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس آئے اور اس کی گردن پر پیار سے ہاتھ پھیرا۔ اونٹ نے میٹھی میٹھی نطروں سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اور آنکھوں ہی آنکھوں میں اپنے مالک کی شکایت کی۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا اونٹ کا مالک کون ہے۔ ایک انصاری نوجوان سامنے آیا۔ اس نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ اونٹ میرا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’کیا تو اس چوپائے کے بارے میں جس کا اللہ نے تجھے مالک بنایا ہے۔ اللہ کو حاضر و ناظر نہیں جانتا۔ تیرے اونت نے شکایت کی ہے کہ تو اسے بھوکا رکھتا ہے اور کام کام زیادہ لیتا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 112 تا 113
محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد دوئم کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔