استسقاء(پانی بھر جانا)
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=16614
ٍ ایلوپیتھی میں اس مرض کاعلاج سوئی کے ذریعہ پانی نکال دیناہے، ایک عام طریقہ ہے۔ لیکن کچھ عرصہ کے بعد پانی پھر جمع ہوجاتاہے اور پھر نکال دیا جاتاہے۔ ظاہر ہے یہ کوئی مستقل علاج نہیں ہے۔ رنگ اور روشنی سے علاج کے ذریعہ ہمارے تجربہ میں یہ بات آئی ہے کہ مستقل مزاجی سے علاج کیاجائے تومریض شفایاب ہوجاتاہے۔ استسقاء ،گردوں کی خرابی سے ہویادل کی کسی بیماری کی وجہ سے ، پیٹ میں پانی بھر جاتاہو تو علاج سفید اور زرد رنگ کی شعاعوں سے کیا جاتاہے۔سفید رنگ کی شیشی اورزردرنگ کی شیشی میں الگ الگ پانی تیارکرکے مریض کو دودو اونس پلانا چاہئے۔اورمریض کو دن رات میں دو مرتبہ سفید اورزردرنگ کی شعاعوں میں ایک ایک گھنٹہ تک آرام دہ بستر میں لٹانا چاہئے۔ سرمیں پانی بھر جانے (جس کو HYDROCEPHALUSکہتے ہیں)کاعلاج سفید رنگ کی شعاعوں کا پانی اورسفید رنگ کی شعاعوں میں مریض کولٹاناہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 58 تا 58
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔