یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔

اذان کی علمی توجیہہ

مکمل کتاب : روحانی نماز

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=6734

اذان حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کے زمانے سے رائج ہے۔ جب ابراہیم علیہ السلام نے بیت اللہ کی تعمیر مکمل کر لی تو انہوں نے اللہ تعالیٰ سے عرض کیا۔
“تعمیر تو میں نے ختم کر لی ہے۔”
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
“لوگوں میں حج کا اعلان کر دو۔”
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے عرض کیا:
“پروردگار عالم! میری آواز کہاں تک پہنچے گی؟”
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
“تم اعلان کر دو۔ پہنچانا میرے ذمے ہے۔”
عرض کیا:
“کن الفاظ میں دعوت دوں؟”
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

“کہو۔۔۔لوگو! تم پر قدیم گھر کا حج کرنا فرض کر دیا گیا ہے، تو آسمان اور زمین والوں نے سن لیا۔ کیا تم نہیں دیکھ رہے ہو کہ وہ دور دور کے شہروں سے لبیک کہتے ہوئے کس طرح آتے ہیں؟”

ایک اور روایت ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کوہ قبس پر چڑھ گئے اور انگلیاں اپنے کانوں میں رکھ لیں اور اعلان کیا۔
“لوگو! اللہ تعالیٰ نے تم پر حج فرض کیا ہے۔ لہٰذا تم اپنے پروردگار کا حکم قبول کرو۔”
تو روحوں نے مردوں کی پیٹھ میں اور عورتوں کے بطن میں لبیک کہا۔ پس قیامت تک حج کرنے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے اس روز حضرت ابراہیم علیہ السلام کے اعلان پر لبیک کہا۔
ہمارا عام مشاہدہ ہے کہ ہم جب کسی سے ہمکلام ہونا چاہتے ہیں تو اسے اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ متوجہ کرنے کے بہت سے طریقے ہو سکتے ہیں۔ کوئی چیز بجا کر متوجہ کیا جائے، آواز دے کر متوجہ کیا جائے، کسی کے ذریعے پیغام بھیج کر متوجہ کیا جائے یا ذہنی اور روحانی طور پر ارتکاز توجہ کے ساتھ متوجہ کیا جائے۔
ہر مذہب میں اپنے پیروکاروں کو متوجہ کرنے کے لئے کوئی نہ کوئی طریقہ رائج ہے۔ کہیں گھنٹہ اور گھڑیال بجا کر لوگوں کو پرستش اور عبادت کے لئے جمع کیا جاتا ہے تو کہیں سنکھ بجا کر پجاریوں کو پوجا پاٹ کی دعوت دی جاتی ہے اور لوگوں کو ایک مرکز پر جمع کیا جاتا ہے۔
نوع انسانی میں جو چیز رائج ہو جاتی ہے وہ برقرار رہتی ہے۔ صرف طرزوں میں تبدیلی واقع ہوتی رہتی ہے۔ اسلام نے امت مسلمہ کو ایک مرکز پر جمع کرنے اور اللہ کی پرستش کے لئے بلانے کا جو طریقہ وضع کیا ہے، اس کا نام “اذان” ہے۔ اذان اپنی جگہ عبادت بھی ہے۔ اسلام نے اللہ کے نام کے منادی کرنے والوں کو عزت سے سرفراز کیا ہے۔ ایک آدمی صاف ستھرے لباس کے ساتھ ایک اونچے مقام پر کھڑا ہو کر ادب و احترام کے جذبے سے سرشار با آواز بلند صدا لگاتا ہے۔ اَللّٰہُ اَکْبَرْ اَللّٰہ اَکْبَرْ پھر وہ اللہ کی بادشاہی اور حاکمیت کی شہادت دیتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی گواہی دیتا ہے۔ پھر وہ اپنے دائیں بائیں اعلان کرتا ہے نماز خیر و برکت ہے، نماز فلاح دارین ہے۔ یہ اعلان اللہ کی بڑائی سے شروع ہوتا اور اللہ کی عظمت و رحمت پر ختم ہو جاتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اذان سے یہ بات پوری طرح واضح کر دی جاتی ہے کہ ہر کام کی ابتدا اور ہر کام کی انتہا اللہ ہے۔
اذان دینے والا بندہ خوش الحان ہونا چاہئے۔ اس کے دل و دماغ روشن اور پاکیزہ ہونے چاہئیں اس لئے کہ آواز کے ساتھ جذبات بھی نشر ہوتے ہیں۔ اگر مؤذن کے جذبات لطیف نہیں ہیں اور اس کا دماغ محلہ سے آنے والی خوراک اور روشنیوں میں ملوث ہے تو ایسے آدمی کا ذہن گداز سے خالی ہو گا اور جب ذہن میں گداز نہیں ہو گا تو آواز کے صوتی اثرات دوسرے لوگوں کو متاثر نہیں کریں گے۔ نمازیوں کے اوپر پر بھی یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ مؤذن کو اس کے شایان شان درجہ دیں اور اس کی عزت و تکریم میں کمی نہ آنے دیں۔۔۔۔۔۔!

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 50 تا 53

یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔

روحانی نماز کے مضامین :

انتساب انکشاف 1 - نماز مومن کی معراج 2 - نماز کی روحانی غرض و غایت 3 - عقیدہ 4 - پڑھنا اور قائم کرنا نماز 5 - نماز اور آتش پرست 6 - انبیاء علیہم السلام کی طرزِ فکر 7 - اُمّت کیلئے پروگرام 8 - آدم و حوّا 9 - شعور اور لاشعور 10 - نماز اور معراج 11 - عاشق و محبوب کی نماز 12 - حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی نماز 13 - حضرت ابوبکرصدیقؓ کی نماز 14 - حضرت عمرؓ کی نماز 15 - حضرت علیؓ کی نماز 16 - حضرت حسنؓ کی نماز 17 - حضرت انسؓ کی نماز 18 - حضرت عبداللہ بن زبیرؓ کی نماز 19 - حضرت اویس قرنیؓ کی نماز 20 - حضرت زین العابدینؓ کی نماز 21 - حضرت رابعہ بصریؓ کی نماز 22 - حضرت سُفیان ثوریؒ کی نماز 23 - حضرت مسلم بن بشارؒ کی نماز 24 - ایک عورت کی نماز 25 - ایک بزرگ کی نماز 26 - نماز دُکھوں کا علاج 27 - نماز میں خیالات کی یلغار 28 - اذان کی علمی توجیہہ 29 - وضو اور سائنس 30 - ہاتھ دھونا 31 - کُلّی کرنا 32 - ناک میں پانی ڈالنا 33 - چہرہ دھونا 34 - کہنیوں تک ہاتھ دھونا 35 - مسح کرنا 36 - گردن کا مسح 37 - پیروں کا مسح کرنا یا دھونا 38 - نماز ادا کرنے کا صحیح طریقہ 39 - ارکان نماز کی سائنسی توجیہہ 40 - نیت باندھنا 41 - سینہ پر ہاتھ باندھنا 42 - رکوع 43 - سجدہ اور ٹیلی پیتھی 44 - جلسہ 45 - سلام 46 - دعا مانگنے کا طریقہ 47 - نماز میں رکعتوں کی تعداد 48 - اوقات نماز میں تعین کی اہمیت و حکمت 49 - فجر کی نماز 50 - ظہر کی نماز 51 - عصر کی نماز 52 - مغرب کی نماز 53 - عشاء کی نماز 54 - خواب میں پیش گوئیاں 55 - تہجد کی نماز 56 - نمازِ جمعہ 57 - نماز اور جسمانی صحت 58 - ہائی بلڈ پریشر کا علاج 59 - گٹھیا کا علاج 60 - جگر کے امراض 61 - پیٹ کم کرنے کیلئے 62 - السر کا علاج 63 - جملہ دماغی امراض 64 - چہرہ پر جھریاں 65 - جنسی امراض 66 - سینہ کے امراض 67 - چھ کلمے 68 - اذان 69 - اذان کے بعد کی دعا 70 - وضو کے مسائل 71 - تیمّم کے مسائل 72 - غسل کے مسائل 73 - خواتین کا غسل 74 - نماز کے مسائل 75 - فرض، واجب، سنت اور نفل 76 - اوقات نماز 77 - مُفسداتِ نماز 78 - سجدۂ سہو 79 - قضا نمازیں 80 - طریقۂ نماز 81 - نماز کے بعد کی دعا 82 - آیت الکُرسی 83 - نماز کے بعد کی تسبیحات 84 - دعائے قنوت 85 - تراویح کی تسبیح 86 - عورت اور مرد کی نماز کا فرق 87 - نفل نمازیں 88 - عیدین کی نماز کے مسائل 89 - صدقۂ فطر کا بیان 90 - بقر عید کے مسائل 91 - قربانی کے مسائل 92 - نمازِ عیدین 93 - مسافر کی نماز 94 - زکوٰۃ کے مسائل 95 - عقیقہ کے مسائل 96 - قرآن پڑھنے کے آداب 97 - سجدۂ تلاوت کے مسائل 98 - نماز جنازہ کے مسائل 99 - نماز جنازہ 100 - قبرستان میں پڑھنے کی دعائیں 101 - ثواب پہنچانے کا طریقہ 102 - اللہ پاک کے نام 103 - اسمائے الٰہی 104 - جنات کی نوع کا اسم اعظم الگ ہے 105 - گیارہ ہزار اسمائے الٰہیہ 106 - اجازت 107 - احساس کمتری کا علاج 108 - آنکھوں میں روشنی 109 - ہر دل عزیز ہونے کا طریقہ 110 - مقدمہ میں کامیابی 111 - سعادت مند اولاد 112 - ہر قسم کی بیماری سے نجات 113 - محبت والا شوہر 114 - غیبی انکشافات 115 - ملازمت میں ترقی 116 - کمزور بچے 117 - کاروبار میں ترقی 118 - آسیب سے نجات 119 - پڑھنے میں دل نہ لگنا 120 - عقیدہ کی کمزوری 121 - وسائل میں اضافہ 122 - سخت گیر حاکم کی تسخیر 123 - دشمن پر غلبہ 124 - سفر میں آسانی 125 - رضائے الٰہی 126 - حسب منشاء شادی 127 - استخارہ 128 - افلاس سے بچنے کیلئے 129 - رزق میں فراوانی 130 - دوران سفر آسانیاں 131 - عزت و مرتبہ میں اضافہ 132 - چوری اور ڈکیتی سے حفاظت 133 - سر میں درد 134 - زہریلے جانور کا کاٹنا 135 - صلح و صفائی کے لئے 136 - کشف القبور 137 - تجلی کا انکشاف 138 - مایوسی کا خاتمہ 139 - حاملہ کی حفاظت 140 - دودھ میں کمی 141 - اللہ کے دوست 142 - وسوسوں اور بُری عادتوں سے نجات 143 - وقت سے پہلے پیدائش 144 - بچوں کا گم ہو جانا 145 - شوہر کو راہ راست پر لانے کیلئے 146 - ہائی بلڈ پریشر کا علاج 147 - روشن ضمیر 148 - خوف و غم سے نجات 149 - توبہ کی قبولیت 150 - غیبی مدد 151 - عدم تحفظ کا احساس 152 - اولاد نرینہ 153 - عزت و توقیر 154 - پُرکشش آنکھیں 155 - فرشتوں سے ہمکلامی 156 - ایّام کی خرابی 157 - بچوں کو نظر لگنا 158 - احساس برتری 159 - گناہوں سے نفرت 160 - غصہ کے وقت 161 - رخصتی کے وقت 162 - اپیل میں کامیابی 163 - حافظہ کمزور ہونا 164 - بچھڑے ہوئے رشتہ دار 165 - میاں بیوی میں اختلاف 166 - شادی میں رکاوٹ 167 - ایکسیڈنٹ سے حفاظت 168 - انوارِ الٰہی 169 - معرفت حق 170 - گھر میں خیر و برکت 171 - نیکی کا پیکر 172 - اچھی بیوی
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)