احساسِ کمتری
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=16610
ٍ افسردہ دلی اور ہر وقت رنج وغم میں مبتلا رہنا۔ اس کے لئے سرخ رنگ بہت مفید ہے کیونکہ اس سے شجاعت اور مردانگی پیداہوتی ہے۔ نیز نارنجی رنگ بھی جس سے دل کی پریشانی دورہوکر سکون ملتاہے، استعمال کیاجاتاہے۔ ایسے مریضوں کو زیادہ ترلال رنگ کے کپڑے پہننے چاہئیں۔ سونے کے کمرے میں پردے بھی سرخ ہوں۔ البتہ پلنگ کی چادریں، تکیہ کے غلاف نارنجی رنگ کے ہونے چاہئیں۔ اور ایک چھوٹی سی ٹوکری میں نارنگیاں بھرکے کمرے میں رکھ لی جائیں اور روزانہ نارنگیوں پر چند منٹ نگاہ کومرکوز رکھا جائے ۔ اگر اس کے ساتھ ساتھ صبح سویرے اٹھتے ہی ایک بڑے آئینے کے سامنے تن کر کھڑے ہوکر اپنے سراپا پر ٹکٹکی باندھ کر دیکھا جائے اوردوتین منٹ تک آہستہ آہستہ دل میں یہ الفاظ دہرائے جائیں۔’’ہر چیز دلفریب اورخوشگوارہے، میں کسی سے کمترنہیں ہوں، جو چاہوں وہ کر سکتاہوں۔‘‘ یہ عمل کرنے کے بعد چندمنٹ تک کمرے میں چہل قدمی کی جائے اور پھر آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر وہی عمل دوہرایاجائے۔ اس طرح یہ عمل روزانہ تین دفعہ کیا جائے تو دس پندرہ روزمیں تمام شکایتیں رفع ہو جائیں گی۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 57 تا 57
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔