آنکھوں کے امراض
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=16556
آنکھوں میں درد، آشوب چشم، سوجن ، سرخی ، آنکھوں میں زخم، گوہانجنی اور رو ہے وغیرہ۔ یہ امراض ہاضمہ کی خرابی یا بیرونی عوارضات مثلاًگرمی، سردی، چوٹ، گردوغبار اور دھواں وغیرہ لگنے سے ہوتے ہیں۔ اگرہاضمہ خراب ہوتو غذاء میں گرم تاثیر والی اشیاء استعمال نہیں کرنی چاہئیں۔ ہلکی غذائیں استعمال کریں ہلکے نیلے رنگ (جسے آسمانی رنگ کہتے ہیں۔ اس میں ذرا بھی سرخی کی آمیزش نہیں ہوتی) کی عینک دوتین گھنٹے روز لگایا کریں، نیلے رنگ کی شعاع ایک دو منٹ تک منہ میں ڈالیں اوراگر پورے چہرے پر نیلی روشنی ڈالی جائے تو اوربھی مفید ہے۔ آنکھوں اور پلکوں پر نیلی روشنی ڈالنے سے دو مہینے میں رو ہے بالکل ختم ہوجاتے ہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 54 تا 55
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔