کان کے امراض
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=18101
کان کا درد ، کان کا بہنا، کم سنائی دینا، ان تمام تکالیف میں آسمانی رنگ کی خوراکیں اورشعاعیں بہت مفیدہیں۔ اگرکان میں دانہ ہویا سوجن ہوتو نیلی شعاع ڈالنا اورنیلے رنگ کے پانی کی بہت ہلکی پچکاری سودمند ہے۔ اگر کم سنائی دینے کے ساتھ ساتھ کانوں میں غیر حقیقی آوازیں گونجتی ہوں تو اس کے لئے قبض کو رفع کرنا، پیروں کوگرم رکھنا، سوتے وقت پیروں کو ٹھنڈے پانی سے دھونا اور سرپر نیلی شعاع ڈالنا مفیدہے۔ آسمانی رنگ کی شعاعوں میں تیار کیا ہو اسرسوں کا تیل بھی کام میں لایا جاسکتاہے۔ یہ بات یاد رکھیں کہ کان میں تیل ہمیشہ ہلکا نیم گرم ڈالنا چاہئے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 88 تا 89
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔