معدہ اور آنتوں کے امراض
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=23389
مفید غذائیں
۱۔ سرخ ٹماٹر اورپیاز ، دونوں کو ملاکر کچومر بنائیں اور کھانے کے ساتھ استعمال کریں۔
۲۔ شلغم کا سالن پکاکر اس کا شوربہ استعمال کریں۔
۳۔ لہسن کے مغز کی گولی بناکر نگل جانے سے پیٹ کا درد فوری طورپر جاتارہتاہے۔
۴۔ ادرک ، ادرک کا اچار ، سبز گول مرچ کا آچار، پنیر، پالک کا ساگ، توری کا سالن، خرفہ کا ساگ، ہرادھنیا، لیموں کا پرانا اچار، سرسوں کا ساگ، کچنار کی سبزی وغیرہ معدہ اورآنتوں کے امراض میں اکثر مفید ثابت ہوئے ہیں۔
۵۔ پھلوں میں شیریں آم، انجیر ، مربّہ بیل گری، بہی وغیرہ مفیدہیں۔
۶۔ اگرپیٹ پھول جاتاہے۔ سردپسینہ آتاہے اورغشی کے دورے پڑتے ہیں اورکبھی لرزہ اوربخار بھی ہو جاتاہے تویہ معدہ میں خون یا دودھ وغیرہ جم جانے کی علامات ہیں اور ان کے دفعیہ کے لئے خشک پودینہ پیس کر کھلانا ، یا پودینہ کا عرق شکر کے ساتھ ملا کر پلانا یا بھُنے ہوئے چنے نمک ملا کر استعمال کرنا چاہئے۔
۷۔ لہسن ، ادرک، سیاہ مرچ، معدے کی رطوبت کو کم یا خشک کردیتی ہے۔
۸۔لہسن، ترش انار کا شربت، آڑو، انناس، پپیتہ ، جامن، فالسہ، سنگترہ ، لوکاٹ، لیموں کا چھلکا ، ناشپاتی ، معدہ اورآنتوں کو قوت دیتی ہیں۔
مضر غذائیں
بازار کا پسا ہوا نمک ، بازار کے پسے ہوئے مصالحے ، تیز مصالحہ دار غذائیں، تلی ہوئی چیزیں، بڑاگوشت، دیر ہضم، باسی چیزیں، باسی چیزوں میں فرج میں رکھی ہوئی چیزیں جس میں وٹامنز ختم ہوجاتے ہیں۔اوران اشیاء کے اندر ’’فارن باڈیز‘‘ کااضافہ ہوجاتاہے۔ (مثال کے طورپر گوشت (تازہ) کئی گھنٹے تک کھلی ہو ا میں اگررکھیں تو خراب نہیں ہوگا اورفرج میں رکھا ہواگوشت باہرنکال کر اگر ایک گھنٹہ سے کم بھی رکھا جائے تو اس میں تعفن آجاتاہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ تعفن اس میں موجود تھا لیکن ٹمپریچر کی شدید کمی کے سبب وہ ظاہر نہیں ہواتھا) گڑ، تیل ، کھٹائی کی زیادتی اور دودھ کی ٹھنڈی بوتل معدہ میں غلاظت پیدا کرتی ہے۔
پیچش اورآنتوں کے دیگر امراض میں زمین کے اندر پیداہونے والی چیزیں مضرہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 100 تا 101
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔