فالج اورپولیو کے اسباب اور ہارٹ فیلیئر
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=10893
روشنیوں کی کمی اور زیادتی سے پیداہونے والے امراض
برقی رو جب ام الدماغ سے گزرتی ہے اور کوئی وجہ ایسی ہوجاتی ہے کہ اس رو کے درمیان کوسمک ریز(Cosmic Rays)آجائے اورکم سے کم اپنی جگہ سے چارانچ بائیں طرف ہٹی ہوئی ہوتو اس کا حملہ یک لخت دل پر ہوتاہے۔ اس کو کچھ کہہ دیجئے خواہ ہارٹ فیلئیر(HEART FAILURE)کانام دیجئے یا کسی اورطرح کی موت کا مریض کے بچ جانے کے امکانات بہت کم ہیں بلکہ نہ ہونے کے برابر لیکن یہی کو سمک ریز جب دا ہنی طرف چار انچ ہٹی ہوئی ہوتو برقی نظام سب کا سب تباہ کر دیتی ہے۔ یہاں تک کہ سیدھے کندھے سے پیر تک اس کا اثر ہوتاہے۔ اسی کو فالج کا نام دیاجاتاہے اور پولیو بھی کہا جاتاہے۔ بروقت فالج کا علاج کرلینے سے صحتمندی بہت آسان ہوجاتی ہے۔ تاخیر ہوجانے یا علاج غلط ہوتو بہت مشکلات پیش آتی ہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 37 تا 37
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔