تجربات
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=23653
’’روحانی ڈاک‘‘روزنامہ جسارت کراچی میں کسی صاحب کے خط کے جواب میں رنگ اورروشنی سے علاج پر میرے کئی مقالے شائع ہوئے تو ہومیوپیتھی ڈاکٹر محمد خورشید ڈجکوٹ روڈ لائل پورنے مجھ سے خط وکتابت کے ذریعہ اس علاج پر تجربات کئے۔ تجربات میں جہاں جہاں انہیں دشواری پیش آئی۔ میں اپنے تجربہ کی بنیاد پر ان کی خدمت میں مشورہ پیش کرتارہا۔ محیر العقول تجربات سامنے آئے تومیرے دل میں یہ خیال جانگزیں ہوگیا کہ علمی توجیہہ کے ساتھ اس علاج کو کتابی صورت میں پیش کیا جائے۔ تاکہ وہ لوگ جو بڑی بڑی فیسوں اورقیمتی دواؤں کے متحمل نہیں ہیں ۔ اس علاج سے فائدہ اٹھاسکیں معاشی پس ماندگی کے اس دور میں یہ علاج نہ صرف یہ کہ سستاہے بلکہ مفت کے برابر ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 130 تا 130
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔