چہرہ میں فلم
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=9467
اگرانسان دما غ سے کام لے تو چہرہ پر طرح طرح کے رنگ نظر آتے ہیں۔ ان رنگوں میں سب سے زیادہ نمایاں آنکھوں کا رنگ اورحواس کی روہوتی ہے۔ اگر چہ آنکھیں بھی حواس میں شامل ہیں لیکن یہ ان چیزوں کا جوباہر سے دیکھتی ہیں زیادہ اثر قبول کرتی ہیں، بہت سے باہر کے عکس آنکھوں کے ذریعہ اندرونی دماغ کو متاثر کرتے ہیں۔ اس کی شکل یہ ہوتی ہے کہ حواس تازہ ہو جاتے ہیں یا افسردہ ہو جاتے ہیں۔ کمزور ہوجاتے ہیں یا طاقت ور۔ انہی باتوں پر دماغی کام کا انحصار ہے۔ رفتہ رفتہ یہی دماغ کاکام اعصاب میں سرایت کر جاتاہے، جو صحیح بھی کام کرتاہے اور غلط بھی۔
دماغی لہروں سے چہرہ پر اتنے زیادہ اثرات آجاتے ہیں کہ ان سب کا پڑھنا مشکل ہے پھر بھی ایک فلم چہرہ میں چلتی رہتی ہے جو اعصاب میں منتقل ہونے والے تاثرات کا پتہ دیتی ہے۔
جیسا کہ ذکر کیا گیا رنگوں کی تعداد بہت ہے اور ان کی افادیت بہت زیادہ ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 22 تا 22
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔