فوٹان اور الیکٹران
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=9451
اوّل ہم ان روشنیوں کا تذکرہ کرتے ہیں جو خاص طورپر آسمانی رنگ پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ روشنیوں کا سر چشمہ کیا ہے اس کا بالکل صحیح علم انسان کو نہیں ہے۔ قوسِ قزح کا جو فاصلہ بیان کیا جاتاہے وہ زمین سے تقریباًنو(۹)کروڑمیل ہے، اس کے معنی یہ ہوئے کہ جورنگ ہمیں اتنے قریب نظر آتے ہیں وہ نو کروڑ میل کے فاصلے پرواقع ہیں۔ اب یہ سمجھنا مشکل کام ہے کہ سورج کے اور زمین کے درمیان علاوہ کرنوں کے اورکیاکیا چیزیں موجود ہیں جو فضا میں تحلیل ہوتی رہتی ہیں۔
جو کرنیں سورج سے ہم تک منتقل ہوتی رہتی ہیں ان کا چھوٹے سے چھوٹا جزو فوٹان (PHOTON)کہلاتاہے۔ اور اس فوٹان کا ایک وصف یہ ہے کہ اس میں اسپیس(SPACE)نہیں ہوتا۔
اسپیس سے مرادڈائی مینشن(DIMENSION)’’ابعاد‘‘ہیں یعنی اس میں لمبائی چوڑائی موٹائی نہیں ہے۔ اس لئے جب یہ کرنوں کی شکل میں پھیلتے ہیں تو نہ ایک دوسرے سے ٹکراتے ہیں، نہ ایک دوسرے کی جگہ لیتے ہیں، بالفاظ دیگر یہ جگہ نہیں روکتے، اس وقت تک جب تک کہ دوسرے رنگ سے نہ ٹکرائیں۔ یہاں دوسرے رنگ کو پھر سمجھئے۔
فضامیں جس قدر عناصر موجد ہیں ان میں سے کسی عنصر سے فوٹان کا ٹکراؤ ہی اسے اسپیس دیتاہے ۔ دراصل یہ فضاکیاہے؟ رنگوں کی تقسیم ہے۔ رنگوں کی تقسیم جس طرح ہوتی ہے وہ اکیلے فوٹان کی رو سے نہیں ہوتی بلکہ ان حلقوں سے ہوتی ہے جو فوٹانوں سے بنتے ہیں۔ جب فوٹانوں کا ان حلقوں سے ٹکراؤ ہوتاہے تو اسپیس یا رنگ وغیرہ کئی چیزیں بن جاتی ہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 16 تا 17
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔