عرضِ مکرّر
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=9086
مختلف کتابیں جو پہلے اس مضمون پر لکھی جا چکی ہیں۔ میں نے ان کی چھا ن بین کی۔ اسکے علاوہ اپنے ذہن سے اضافے کئے۔ پھر ان اضافوں کا اور اس چھان بین کا تجزیہ کیا۔ یہ تو میں نہیں کہہ سکتاکہ مریضوں کو سوفیصد ی فائدہ ہوا لیکن اتنا ضرور ہے کہ اگر اس کتاب میں لکھے ہوئے علاج کے مطابق عمل کیا جائے تو ننانوے فیصد ی فائدہ ہوگا۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ علاج مفت برابر ہے۔ آسان ہے اورکوئی پابندی یا کسی قسم کا قابلِ ذکر پرہیز ان علاجوں میں نہیں کیا جاتا اوریہ علاج ہر گھر میں جو پانی استعمال ہوتاہے اسی پانی سے ہوتاہے۔ فرق اتنا ہے کہ چند قسم کے رنگ اورچند قسم کی روشنیاں پانی میں سرایت کر جاتی ہیں۔ جب یہ پانی استعمال ہوتاہے تو معدہ اس کو چیک نہیں کرتابلکہ براہِ راست یہ پانی خون میں اور اعصاب میں شامل ہوجاتاہے۔ یہ اس کی بہت بڑی خصوصیت ہے جو دنیا کی کسی دوامیں نہیں ہے۔ آپ اس بات سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ انسانی جسم کے اندر یہ پانی کیا تغیر پیدا کرسکتاہے۔
دوسری خصوصیت یہ ہے کہ یہ پانی خون کے اندر دور کرتاہے جیسے عام پانی دورکرتاہے یہ خصوصیت بھی دنیا کی کسی دوامیں نہیں ہے۔
تیسری سب سے بڑی اس کی اہمیت یہ ہے کہ یہ پانی جس وقت خون کے اندر گردش کرتاہے اس وقت رگوں، نسوں اور گوشت پوست کے اندر اس کا رنگ اوراس کی روشنیاں تحلیل ہو جاتی ہیں اور عام پانی جو باقی رہا وہ خارج ہوجاتاہے۔ پسینہ کے ذریعہ یا بول براز کے ذریعہ۔
دنیا کی ہر دوااپنا اثر چھوڑتی ہے اوراپنا اثر چھوڑکر خارج ہو جاتی ہے۔ رنگ اور روشنی کی طرح اعصاب میں پیوست نہیں ہوتی یہ اسی علاج کی ایک اہم خصوصیت ہے۔
رنگ اور روشنی سے تیار شدہ پانی کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ رنگ اورروشنی سے جو پانی الگ ہوتا ہے وہ پانی اعصاب کو، رگوں کو، دل اور دماغ کو اورخون کے ذرّات کو، سب کو دھوڈالتاہے اور جتنے زہریلے مادّے ہوتے ہیں انہیں اپنے ساتھ لے جاتاہے جو خارج ہو جاتے ہیں۔
کتاب ’’رنگ اور روشنی سے علاج‘‘ کی پہلی اشاعت ہاتھوں ہاتھ نکل گئی اور دوسری اشاعت کے مطالبات کثیر تعداد میں موصول ہوتے رہے ہیں۔ موجودہ اشاعت میں کچھ اضافہ کیا ہے اور وہ انسانی زندگی پر پتھروں کے اثرات سے متعلق ہے۔ اب یہ کتاب زیادہ فائدہ مندہوگئی ہے۔ اﷲتعالیٰ اس کتاب کو اورزیادہ قبولیت عطا کریں اور لوگ اس سے استفادہ کریں۔
آمین ثم آمین
خواجہ شمس الدّین عظیمی
مارچ ۱۹۷۸
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 6 تا 7
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔