بادلوں کا سایہ
مکمل کتاب : محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد دوئم
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=7139
ایک دوپہر حضرت حلیمہ سعدیہ ؓ نے دیکھا کہ بچے دھوپ میں کھیل رہے ہیں ۔ آپ ؓ نے بچوں کو سائے میں کھیلنے کی ہدایت کی ۔ حضورؐ کی رضاعی بہن نے اپنی والدہ کو بتایا ، اماں جان! میرا قریشی بھائی دھوپ کی تمازت سے محفوظ ہے ۔ بادل اس پر سایہ کرتا ہے ، جب یہ چلتا ہے تو بادل اس کے ساتھ چلنے لگتا ہے اور جب یہ ٹھہرجاتا ہے تو بادل بھی رک جاتا ہے۔
ترجمہ :
’’ خدا ہی تو ہے جو ہواؤں کو چلاتا ہے تو وہ بادل کو اٹھاتی ہے ۔ پھر وہ ان بادلوں کو آسمان میں پھیلاتا ہے۔ جس طرح چاہتا ہے اور انہیں بدلیوں میں تقسیم کرتا ہے ۔ پھر تو دیکھتا ہے کہ بارش کے قطرے بادل میں سے ٹپکتے ہیں ۔ یہ بارش جب وہ اپنے بندوں پر ، جن پر چاہتا ہے برساتا ہے تو یکا یک وہ خوش و خرم ہو جاتے ہیں‘‘۔
( سورۂ الروم۔ ۴۸)
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 26 تا 26
محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد دوئم کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔