مائی حلیمہ
مکمل کتاب : محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد دوئم
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=7130
حضور علیہ الصّلوٰة والسّلام کی ولادت سے قبل مکہ میں قحط سالی تھی ۔ بنو سعد کی حلیمہ سعدیہ ؓ اپنے قبیلے کی عورتوں کے ساتھ مکہ میں آئیں۔ ان کا شیر خوار بچہ عبداللہ، ان کے شوہر اور ایک اونٹنی ان کے ہمراہ تھی۔ کمزور و نزار ماں اور نحیف اونٹنی کے دودھ سے بچے کی غذائی ضروریات پوری نہ ہوتی تھیں۔ جب حضور علیہ الصّلوٰة والسّلام حلیمہ کی گود میں آئے تو مائی حلیمہ کی قسمت جاگ اٹھی ۔ مائی حلیمہ کا خشک سینہ دودھ کا چشمہ بن گیا ۔ نحیف و نزار اونٹنی میں بجلیاں دوڑ گئیں ۔ تھن دودھ سے بھر گئے ۔ میاں بیوی نے سیر ہو کر اونٹنی کا دودھ پیا ۔ اونٹنی قافلے کے سب جانوروں سے آگے چل رہی تھی ۔ ساتھ کی عورتیں حیران ہو کر پوچھتی تھیں:
اے ابو زیب کی بیٹی ! کیا یہ وہی سواری ہے؟
مائی حلیمہ نے جواب دیا ۔
واللہ ! سواری تو وہی ہے سوار بدل گیا ہے ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 22 تا 23
محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد دوئم کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔