یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
بچوں کو نظر لگنا
مکمل کتاب : روحانی نماز
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=7041
چھوٹے بچوں کو جب نظر لگ جاتی ہے تو بچے دودھ پینا چھوڑ دیتے ہیں اور چڑچڑے ہو جاتے ہیں۔ بغیر کسی وجہ کے روتے رہتے ہیں۔ بچوں کی اس تکلیف سے ماں باپ اور گھر کے تمام افراد کو پریشانی لاحق ہو جاتی ہے۔ نیلے رنگ کا کچا دھاگہ لے کر سات مرتبہ بچے کے سر سے پیر تک ناپیں اور سات مرتبہ یَا بَرُّ پڑھ کر بچے پر دم کریں اور دوسری پھونک دھاگہ پر لگائیں اور دھاگے کو جلا دیں۔ بچہ کے اوپر سے نظر کا اثر ختم ہو جائے گا۔ نشہ اور بری عادتوں سے محفوظ رہنے کے لئے باوضو قبلہ رخ بیٹھ کر گیارہ سو مرتبہ یَا بَرُّ پڑھیں۔ بری عادتوں سے طبیعت بیزار ہو جائے گی۔ طبیعت کی اس بیزاری سے فائدہ اٹھانے کے لئے اپنا ارادہ اور اختیار بھی استعمال کرنا چاہئے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 198 تا 198
یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
روحانی نماز کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔