یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
کشف القبور
مکمل کتاب : روحانی نماز
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=6999
تصوف میں ایک مقام کشف القبور ہے یعنی مرنے کے بعد جس مقام پر روحیں رہتی ہیں وہاں وہ کس حال میں ہیں، کس طرح کی زندگی گزار رہی ہیں اور اس دنیا کے شب و روز ماہ و سال کیسے ہیں نیز روحوں سے بات چیت اور ملاقات کے عمل کو کشف القبور کہا جاتا ہے۔ اس صلاحیت کو بیدار کرنے کے لئے کسی سلسلہ میں بیعت ہونا ضروری ہے۔ پیر و مرشد کا کرم شامل حال ہو اور مرید کے اندر روحانی صلاحیتیں بیدار ہونے لگیں تو یَا بَاعِثُ پڑھنے سے وہ آنکھ کھل جاتی ہے جو روحوں کو دیکھتی ہے، وہ کان کھل جاتے ہیں جو روحوں کی آواز سنتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے وہ قوت گویائی عطا ہوجاتی ہے جس کے ذریعے روحوں سے بات چیت اور گفتگو ہوتی ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 188 تا 189
یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
روحانی نماز کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔