یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
حسب منشاء شادی
مکمل کتاب : روحانی نماز
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=6979
آج کل لڑکیوں کی شادی کا مسئلہ ماں باپ کے لئے پریشانی کا سبب بنا ہوا ہے۔ گھر گھر شادی کے انتظار میں لڑکیاں بوڑھی ہو رہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ ماں باپ کی راتوں کی نیند حرام ہو گئی ہے۔ اس گھمبیر مسئلہ کے حل کے لئے یَا لَطِیْفُ کا عمل نہایت مجرب ہے۔
یَا لَطِیْفُ کے اعداد ۱۲۹ (129) ہیں اور ۱۶۶۴۱ (16641) مرتبہ نام پڑھا جاتا ہے۔ پڑھنے کا آسان طریقہ یہ ہے:
ایک تسبیح میں ۱۲۹ (129) دانے ڈالے جائیں اور ۱۲۹ (129) مرتبہ تسبیح پڑھی جائے۔ اور ہر تسبیح کے بعد لَاْتُدْرِکُہُ الْاَبْصَارُ وَ ھُوَیُدْرِکَ الْاَبْصَارَ وَ ھُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبیْرکو تین دفعہ پڑھ کر زبان سے مقصد بیان کرے اور پھر یَا لَطِیْفُ کی تسبیح پڑھنا شروع کر دے۔ اسی طرح سارا عمل ختم کیا جائے۔ مگر عمل پورا کرنے میں بہت زیادہ ہوشیاری کی ضرورت ہے۔ اگر کبھی زیادتی ہو جائے تو تاثیر باقی نہیں رہے گی۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 184 تا 184
یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
روحانی نماز کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔