یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
عقیدہ کی کمزوری
مکمل کتاب : روحانی نماز
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=6967
انسان کے اندر جب عقیدہ کمزور ہو جاتا ہے تو وہ طرح طرح کے وسوسوں میں گرفتار ہو جاتا ہے۔ کبھی خیال آتا ہے میرے اوپر کسی نے جادو کر دیا ہے، کبھی سوچتا ہے کہ میرے اوپر کسی جن بھوت کا اثر ہے۔ شیطان اس کے دماغ میں یہ بات بھی ڈالتا ہے کہ اسے کسی کی بددعا لگ گئی ہے۔ لیکن جب وہ خود اپنا محاسبہ کرتا ہے تو اس کے سامنے ایسی کوئی بات نہیں آتی جس کی بناء پر کوئی اسے بددعا دے۔ یہ بات بھی اس کی سمجھ میں نہیں آتی کہ اس کا کون دشمن ہے۔ اس لئے کہ وہ خود کسی کے ساتھ برائی نہیں کرتا۔ اس قسم کے تمام وسوسوں اور کثیف خیالات سے محفوظ رہنے کے لئے رات کو سوتے وقت ایک سو گیارہ مرتبہ یَا قَابِضُ پڑھنا نہایت مفید اور مجرب عمل ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 181 تا 182
یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
روحانی نماز کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔