یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
مسافر کی نماز
مکمل کتاب : روحانی نماز
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=6908
آدمی جب سفر میں ہوتا ہے تو اس کو کسی خاص مقام تک پہنچنے کی جلدی ہوتی ہے اور اس کا جسم بے آرام اور ذہن منتشر ہوتا ہے۔ اس لئے اس کے لئے صحیح طریقے پر صلوٰۃ قائم کرنا ممکن نہیں رہتا۔ وہ فرائض کی ادائیگی میں کسی قدر نرمی کا مستحق ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کیونکہ سرتا پا محبت اور مجسم رحمت ہیں اس لئے انہوں نے مسافروں کو خصوصی طور پر نماز مختصراً قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ چاہتے تو پوری نماز معاف فرما دیتے لیکن مختصر نماز کے قیام کا حکم اس لئے دیا کہ مسافر کا ذہنی ربط سفر میں بھی اللہ کے ساتھ قائم رہے اور سفر کی صعوبتوں اور تکلیفوں میں قدم قدم پر قدرت کا تعاون اس کے شامل حال رہے۔ مسافر کو ظہر، عصر اور عشاء کے چار فرض کی جگہ دو فرض، فجر اور مغرب کے فرض اور وتر پورے پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اگر منزل پر پہنچ کر پندرہ دن قیام کرنے کی نیت کر لی جائے تو مسافرت ختم ہو جاتی ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 145 تا 145
یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
روحانی نماز کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔