یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
خواتین کا غسل
مکمل کتاب : روحانی نماز
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=6834
اگر سر کے بال گندھے ہوئے نہ ہوں تو سارے بال بھگونا اور ساری جڑوں میں پانی پہنچانا فرض ہے۔ بال کی جڑوں میں پانی نہیں پہنچا تو غسل نہیں ہو گا۔ اگر بال گندھے ہوئے ہوں تو بالوں کا بھگونا ضروری نہیں البتہ سب جڑوں میں پانی پہنچانا ضروری ہے۔ اگر بالوں کو کھولے بغیر ساری جڑوں میں پانی نہ پہنچ سکے تو بالوں کو کھول کر بھگونا اور دھونا چاہئے۔
ناک میں نتھ، کانوں کی بالیوں، انگلیوں میں انگوٹھی اور چھلّوں کو اچھی طرح ہلا لینا چاہئے تا کہ ہر جگہ پانی پہنچ جائے۔
ماتھے پر افشاں ہو، بالوں میں گوند لگا ہوا ہو، ہونٹوں پر لپ اسٹک لگی ہوئی ہو یا اس قسم کا کوئی سامان آرائش استعمال کیا گیا ہو تو اس کو اچھی طرح صاف کر لینا چاہئے تا کہ نیچے کی جلد تک پانی پہنچ جائے ورنہ غسل نہیں ہو گا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 109 تا 110
یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
روحانی نماز کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔