یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
اذان
مکمل کتاب : روحانی نماز
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=6823
اَللّٰہُ اَکْبَرُO اَللّٰہُ اَکْبَرُO اَللّٰہُ اَکْبَرُO اَللّٰہُ اَکْبَرُO
اللہ بہت بڑا ہے۔ اللہ بہت بڑا ہے۔ اللہ بہت بڑا ہے۔ اللہ بہت بڑا ہے۔
اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ O اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ O
میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔
اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدً ا رَّسُوْلُ اللّٰہِ O اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدً ا رَّسُوْلُ اللّٰہِ O
میں گواہی دیتا ہوں کہ محمدﷺاللہ کےرسول ہیں۔میں گواہی دیتاہوں کہ محمدﷺاللہ کےرسول ہیں۔
حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃِ O حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃِ O
آؤ نماز کی طرف۔ آؤ نماز کی طرف۔
حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ O حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ O
آؤ کامیابی کی طرف۔ آؤ کامیابی کی طرف۔
اَللّٰہُ اَکْبَرُO اَللّٰہُ اَکْبَرُO
اللہ بہت بڑا ہے۔ اللہ بہت بڑا ہے۔
لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ O
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔
* فجر کی اذان میں حَیَّ عَلَی الْفَلَاح کے بعد یہ اضافہ کریں:
اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ O اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ O
نماز نیند سے بہتر ہے۔ نماز نیند سے بہتر ہے۔
* اقامت کی تکبیر میں حَیَّ عَلَی الْفَلَاح کے بعد یہ اضافہ کریں۔
قَدْ قَامَتِ الصَّلوٰۃُ O قَدْ قَامَتِ الصَّلوٰۃُ O
نماز (باجماعت) شروع ہو گئی۔ نماز (باجماعت) شروع ہو گئی۔
اذان اور تکبیر کے جواب دینے کا طریقہ یہ ہے کہ اذان و تکبیر کے جو الفاظ مؤذن کہے، وہی کلمات سننے والا بھی اپنی زبان سے دہرائے۔ البتہ حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃ اور حَیَّ عَلَی الْفَلَاح کے جواب میں سننے والا کہے لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ اور قَدْ قَامَتِ الصَّلوٰۃُکے جواب میں اَقَامَھَا اللّٰہُ وَاَدَمَھَا کہنا چاہئےاور اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْم کے جواب میں صَدَقْتَ وَ بَرَرْتَ کہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 99 تا 100
یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
روحانی نماز کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔