یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
چھ کلمے
مکمل کتاب : روحانی نماز
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=6819
پہلا کلمہ طیب
لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ
اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں محمد (صلی اللہ علیہ و سلم) اللہ کے رسول ہیں۔
دوسرا کلمہ شہادت
اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَ رَسُوْلُہٗ
میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ اکیلا ہے، نہیں شریک کوئی اس کا اور گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ و سلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔
تیسرا کلمہ تمجید
سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَ اللّٰہُ اَکْبَرُ وَ لَاْ حَوُلَ وَلَا قُوَّ ۃَ اِلَّا بِا للّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ
پاکی اللہ کے لئے ہے اور تمام تعریف اللہ کے لئے ہے اور اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور اللہ ہی بڑا ہے طاقت اور قوت اللہ ہی کی طرف سے۔ (جو) بڑی شان اور عظمت کا مالک ہے۔
چوتھا کلمہ توحید
لَآ اِلٰہَ اِ لَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَ لَہُ الْحَمْدُ یُحْحٖی وَ یُمِیْتُ وَ ھُوَ حَیٌّ لَّا یَمُوْتُ اَ بَدًا اَ بَدًا ذُوالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَ ھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْءٍی قَدِیْرٌ
اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، وہ ایک ہے، اس کا کوئی ساجھی نہیں، اسی کی (کل کائنات پر) بادشاہی ہے اور اسی کیلئے ہر قسم کی تعریف ہے، زندگی اور موت اسی کے ہاتھ میں ہے اور وہ(ایسا) زندہ ہے جسے کبھی بھی موت نہیں، عظمت کا مالک اور بزرگی والا ہے، ہر طرح کی خیر اسی کے قبضے میں ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
پانچواں کلمہ استغفار
اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ رَبِّیْ مِنْ کّلِّ ذَنْبٍ اَذْنَبْتُہٗ عَمَدًا اَوْ خَطَأً سِرًّا اَوْ عَلَانِیَۃً وَّ اَتُوْبُ اِلَیْہِ مِنَ الذَّنْبِ الَّذِیْ اَعْلَمُ وَ مِنَ الذَّنْبِ الَّذِیْ لَآ اَعْلَمُ اِنَّکَ اَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ وَسَتَّارُ الْعُیُوْبِ وَ غَفَّارُ الذُّنُوْبِ وَ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ
میں اللہ سے معافی مانگتا ہوں جو میرا پروردگار ہے ہر گناہ سے جو میں نے کیا جان بوجھ کر یا بھول کر، درپردہ یا کھلم کھلا اور میں تو بہ کرتا ہوں اس کے حضور اس گناہ سے جو مجھے معلوم ہے اور اس گناہ سے جو مجھے معلوم نہیں بیشک غیب کی باتیں تجھے ہی خوب معلوم ہیں اور تو ہی بڑا ڈھانکنے والا عیبوں کا اور گناہوں سے بہت معافی بخشنے والا ہے اور گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیک کام کرنے کی قوت اللہ ہی کی طرف سے ہے جو عالی شان اور عظمت والا ہے۔
چھٹا کلمہ ردِّ کفر
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بَکَ مِنْ اَنْ اُشْرِکَ بِکَ شَیْءًا وَّ اَنَا اَعْلَمُ بِہٰ وَ اَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَا اَوْلَمُ بِہٖ تُبْتُ عَنْہُ وَ تَبَرَّاْتُ مِنَ الْکُفْرِ وَ الشِّرْکِ وَالْکِذْبِ وَالْغِبَۃِ وَالْبِدْعَۃِ وَالنَّمِیْمَۃِ وَالْفَوَاحِشِ وَالْبُھْتَانِ وَالْمَعَاصِیْ کُلِّھَا وَ اَسْلَمْتُ وَ اَقُوْلُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مَحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ
اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں کسی کو تیرا شریک بنانے کے گناہ سے، اگر یہ گناہ مجھ سے جان بوجھ کر ہوا ہو اور میں تجھ سے مغفرت چاہتا ہوں اس گناہ سے جو (لاعلمی میں ہوا) ہو، میں نے اس گناہ سے توبہ کی اور بیزار ہوا کفر اور شرک اور جھوٹ اور غیبت اور بدعت اور بدگوئی اور بے حیائی اور بہتان اور دیگر تمام گناہوں سے اور فرمانبرداری اختیار کی اور میں کہتا ہوں اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں محمد (صلعم) اللہ کے رسول ہیں۔
ایمانِ مُفصّل
اٰمَنْتُ بِاللّٰہِ وَمَلٰٓءِکَتِہٖ وُکُتُبِہٖ وَرُسُلِہٖ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَالْقَدْرِ خَیْرِہٖ وَشَرِّہٖ مِنَ اللّٰہِ تَعَالیٰ وَالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ
میں ایمان لایا اللہ پر اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں اور یوم آخر (قیامت) پر اور ایمان لایا اس بات پر کہ بھلائی اور برائی اللہ ہی کی جانب سے ہے اور ایمان لایا اس بات پر کہ مرنے کے بعد زندہ ہونا ہے۔
ایمانِ مجمل
اٰمَنْتُ بِاللّٰہِ کَمَاھُوَ بِاَسْمَآءِہٖ وَصِفَاتِہٖ وَقَبِلْتُ جَمِیْعَ اَحْکَامِہٖ اِقْرَارٌ بِا للِّسَانِ وَتَصْدِیْقٌ بِالْقَلْبِ
میں ایمان لایا اللہ پر جیسا کہ وہ ہے اپنے ناموں اور اپنی صفتوں کے ساتھ اور میں نے قبول کئے اس کے سارے احکام اس کا مجھے زبان سے اقرار اور دل سے (اس کی صداقت کا) یقین ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 94 تا 98
یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
روحانی نماز کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔