یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
دعا مانگنے کا طریقہ
مکمل کتاب : روحانی نماز
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=6776
خالق کون و مکاں اللہ رب العزت فرماتے ہیں:
“مجھ سے دعا مانگا کرو، میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔ بیشک جو لوگ میری عبادت سے رُو گردانی کرتے ہیں وہ ضرور ذلیل و خوار ہو کر جہنم میں داخل ہونگے۔”
نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام کا ارشاد گرامی ہے:
“تم میں سے جس شخص کو دعا مانگنے کی توفیق مل گئی تو یوں سمجھو گویا اس کے اوپر رحمت کے دروازے کھل گئے۔”
“دعا کے سوا کوئی چیز تقدیر کے فیصلے میں ترمیم نہیں کرا سکتی اور نیکی کے سوا کوئی چیز عمر کو نہیں بڑھاتی۔”
“دعا عبادت کا مغز ہے، مومن کا ہتھیار ہے، دین کا ستون ہے اور آسمان و زمین کا نور ہے۔”
نماز کے بعد دعا کرتے وقت اس بات کا مراقبہ (تصور قائم) کریں کہ میں عرش کے نیچے اپنے خالق کے آگے ہاتھ پھیلائے ہوئے ہوں جو اتنا بڑا اور عظیم ہے کہ اگر اس سے روزانہ ایک لاکھ خواہشیں بھی کی جائیں تو وہ انہیں پوری کرنے پر قدرت رکھتا ہے۔ جب تک دل مطمئن نہ ہو دعا کرتے رہیں۔ دعاؤں کو بار بار دہرانے سے دل میں گُداز پیدا ہوتا ہے۔ ایسا گُداز جو آنکھوں کے راستے بہہ نکلتا ہے اور اللہ رب العزت کو اپنے بندوں کے آنسو بہت عزیز ہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 71 تا 72
یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
روحانی نماز کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔