یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
حضرت مسلم بن بشارؒ کی نماز
مکمل کتاب : روحانی نماز
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=6723
حضرت مسلم بن بشارؒ کی شخصیت بہت بارعب تھی۔ آپ کے رعب کا یہ عالم تھا کہ آپ جب باہر سے گھر میں تشریف لاتے تو گھر والے آپ کے رعب کی وجہ سے بالکل خاموش ہو جاتے تھے لیکن نماز میں وہ اس طرح محو و مستغرق ہو جاتے تھے کہ بچوں کے شور کا آپ کو قطعاً علم نہیں ہوتا تھا۔
ایک دفعہ آپؒ اپنے کمرے میں نماز کی نیت باندھے ہوئے تھے کہ اتفاق سے اس کمرے کے کسی کونے میں آگ لگ گئی لیکن آپ نماز میں مشغول رہے۔ سلام پھیرنے کے بعد گھر والوں نے کہا کہ تمام محلے والے آگ بجھانے کے لئے جمع ہو گئے اور آپ نے نماز نہ چھوڑی حالانکہ ایسے وقت میں تو فرض نماز کی نیت توڑنا بھی جائز ہے۔ آپ نے فرمایا کہ مجھے خبر ہوتی تو ضرور نیت توڑ دیتا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 41 تا 42
یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
روحانی نماز کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔