یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی نماز
مکمل کتاب : روحانی نماز
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=6067
کتب حدیث میں ہے کہ ایک دفعہ صبح کی نماز کے لئے آپﷺدیرسےتشریف لائے۔نمازکےبعدلوگوں کواشارہ کیاکہ اپنی اپنی جگہ بیٹھےرہیں۔پھرفرمایاکہ آج شب جب میں نےاتنی رکعتیں اداکیں جتنی میرےلئےمقدرتھیں تومیں غنودگی کےعالم میں چلاگیا۔میں نےدیکھاکہ جمال ِالٰہی بے پردہ میرے سامنے ہے۔ خطاب ہوا “یا محمد(صلی اللہ علیہ و سلم)! تم جانتے ہو فرشتگان خاص کس امر میں گفتگو کر رہے ہیں؟” عرض کیا۔ “ہاں، اے میرے رب! ان اعمال کی نسبت گفتگو کر رہے ہیں جو گناہوں کو مٹا دیتے ہیں۔” پوچھا۔ “وہ کیا ہیں؟” عرض کیا۔ “صلوٰۃ باجماعت کے لئے قدم اٹھانا، اس کے بعد مسجد میں ٹھہر جانا اور ناگواری کے باوجود وضو کرنا۔ جو ایسا کرے گا اس کی زندگی اور موت دونوں میں خیر ہے۔ وہ گناہوں سے ایسا پاک ہی پاک ہو جائے گا جیسا اس دن تھا جب اس کی ماں نے اسے جنم دیا۔” پھر سوال ہوا۔ “یا محمد(صلی اللہ علیہ و سلم)! درجات کیا ہیں؟” عرض کیا “کھانا کھلانا، نرمی سے باتیں کرنا، جب دنیا سوئی ہوئی ہو اٹھ کر صلوٰۃ قائم کرنا۔” پھر حکم ہوا “اے محمد (صلی اللہ علیہ و سلم)! مجھ سے مانگو۔” میں نے عرض کیا۔ “خداوندا! میں نیک کاموں کے کرنے اور برے کاموں سے بچنے اور غریبوں سے محبت کرنے کی توفیق چاہتا ہوں۔ میری مغفرت کر، مجھ پر رحم فرما۔ جب کسی قوم کو تو آزمانا چاہے، مجھے بے آزمائے اٹھا لینا۔ میں تیری محبت کا اور تجھ سے جو محبت رکھے اس کی محبت کا اور جو عمل مجھ کو تیری محبت کے قریب کر دے اس کی محبت کا خواستگار ہوں۔”
ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نماز کسوف (سورج گرہن کے وقت کی نماز) ادا فرما رہے تھے اور بہت دیر تک قرأت، رکوع اور سجود میں مشغول رہے۔ اسی اثناء میں صحابہؓ نے دیکھا کہ آپﷺنےایک بارہاتھ آگےبڑھایا۔پھردیکھاکہ آپﷺقدرےپیچھےہٹے۔بعدمیں لوگوں نے دریافت کیا تو فرمایا کہ اس وقت میرے سامنے وہ تمام چیزیں پیش گئیں جن کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے۔ جنت اور دوزخ کی تمثیل اسی دیوار کے پاس دکھائی گئی۔ میں نے بہشت کو دیکھا کہ انگور کے خوشے لٹک رہے ہیں، چاہا کہ توڑ لوں۔ اگر میں توڑ سکتا تو تم تاقیامت اس کو کھا سکتے تھے۔ پھر میں نے دوزخ کو دیکھا جس سے زیادہ کوئی بھیانک چیز میں نے آج تک نہیں دیکھی۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 35 تا 37
یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
روحانی نماز کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔