یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔

شعور اور لاشعور

مکمل کتاب : روحانی نماز

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=6061

انسان دو رُخ سے مرکب ہے، ایک شعور دوسرا لاشعور۔ شعور اس دماغ کا نام ہے جو بیداری میں کام کرتا ہے اور لاشعور اس دماغ کا نام ہے جو خواب اور نیند میں کام کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے ارشاد کے مطابق بیداری کے حواس اور خواب کے حواس ایک ہی ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ بیداری کے حواس میں آدمی کے اوپر ٹائم اسپیس (Time and Space) مسلط رہتا ہے اور خواب کی حالت میں آدمی ٹائم اینڈ اسپیس سے آزاد ہو جاتا ہے۔ ٹائم اسپیس سے آزادی حاصل کرنے کے لئے ہمارے سامنے اس کے علاوہ اور کوئی طریقہ نہیں کہ ہم بیداری کے حواس کو مغلوب کریں اور خواب کے حواس کو اپنے لئے زندگی قرار دیں۔ موجودہ صورت حال یہ ہے کہ ہمارے اوپر بیداری کے حواس غالب ہیں اور خواب کے حواس مغلوب ہیں۔ ہم غالب و مغلوب حواس میں رد و بدل ہو رہے ہیں یعنی کبھی ہم بیداری کے حواس میں سرگرم عمل ہوتے ہیں اور کبھی ہم ٹائم اسپیس سے آزاد حواس (خواب) میں زندگی گزارتے ہیں۔ قرآن پاک نے ان حواسوں کا تذکرہ رات اور دن کے نام سے کیا ہے۔

ارشاد باری تعالیٰ ہے:

“ہم داخل کرتے ہیں رات کو دن میں اور داخل کرتے ہیں دن کو رات میں۔”

دوسری جگہ ارشاد فرمایا:

“نکالتے ہیں دن کو رات میں سے اور نکالتے ہیں رات کو دن میں سے۔”

یعنی حواس ایک ہی ہیں۔ ان میں صرف درجہ بندی ہوتی رہتی ہے۔ دن کے حواس میں زمان و مکان کی پابندی ضروری ہے لیکن رات کے حواس میں مکانیت اور زمانیت لازمی نہیں ہے۔ رات کے یہی حواس ہیں جو غیب میں سفر کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں اور ان ہی حواس سے انسان برزخ، اعراف، ملائکہ اور ملاء اعلیٰ کا عرفان حاصل کرتا ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے تذکرے میں اللہ رب العزت فرماتے ہیں:

“اور وعدہ کیا ہم نے موسیٰ سے تیس راتوں کا اور پورا کیا ان کو دس سے تب پوری ہوئی مدت تیرے رب کی چالیس رات۔”
اللہ تعالیٰ فرما رہے ہیں کہ چالیس رات میں تو رات (غیبی انکشافات) ہم نے موسیٰ کو عطا فرمائی۔ فرمان خداوندی بہت زیادہ غور طلب ہے۔ اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ ہم نے چالیس دن میں وعدہ پورا کیا، صرف رات کا تذکرہ فرمایا ہے۔ ظاہر ہے حضرت موسیٰ علیہ السلام نے جب چالیس دن اور چالیس رات کوہ طور پر قیام فرمایا تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ چالیس دن اور چالیس رات حضرت موسیٰ علیہ السلام کے اوپر رات کے حواس غالب رہے۔

سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی معراج کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:

“پاک ہے وہ جو بے گیا ایک رات اپنے بندے کو مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ کی طرف تا کہ اسے اپنی نشانیوں کا مشاہدہ کروائے۔”
رات کے حواس میں (سونے کی حالت میں) ہم نہ کھاتے ہیں۔ نہ بات کرتے ہیں اور نہ ہی ارادتاً ذہن کو دنیاوی معاملات میں استعمال کرتے ہیں۔ قیام صلوٰۃ کا پروگرام ہمیں یہی عمل اختیار کرنے کا حکم دیتا ہے۔ نماز کی حالت میں ہمارے اوپر تقریباً وہ تمام حواس وارد ہو جاتے ہیں جن کا نام رات ہے۔

 

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 29 تا 31

یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔

روحانی نماز کے مضامین :

انتساب انکشاف 1 - نماز مومن کی معراج 2 - نماز کی روحانی غرض و غایت 3 - عقیدہ 4 - پڑھنا اور قائم کرنا نماز 5 - نماز اور آتش پرست 6 - انبیاء علیہم السلام کی طرزِ فکر 7 - اُمّت کیلئے پروگرام 8 - آدم و حوّا 9 - شعور اور لاشعور 10 - نماز اور معراج 11 - عاشق و محبوب کی نماز 12 - حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی نماز 13 - حضرت ابوبکرصدیقؓ کی نماز 14 - حضرت عمرؓ کی نماز 15 - حضرت علیؓ کی نماز 16 - حضرت حسنؓ کی نماز 17 - حضرت انسؓ کی نماز 18 - حضرت عبداللہ بن زبیرؓ کی نماز 19 - حضرت اویس قرنیؓ کی نماز 20 - حضرت زین العابدینؓ کی نماز 21 - حضرت رابعہ بصریؓ کی نماز 22 - حضرت سُفیان ثوریؒ کی نماز 23 - حضرت مسلم بن بشارؒ کی نماز 24 - ایک عورت کی نماز 25 - ایک بزرگ کی نماز 26 - نماز دُکھوں کا علاج 27 - نماز میں خیالات کی یلغار 28 - اذان کی علمی توجیہہ 29 - وضو اور سائنس 30 - ہاتھ دھونا 31 - کُلّی کرنا 32 - ناک میں پانی ڈالنا 33 - چہرہ دھونا 34 - کہنیوں تک ہاتھ دھونا 35 - مسح کرنا 36 - گردن کا مسح 37 - پیروں کا مسح کرنا یا دھونا 38 - نماز ادا کرنے کا صحیح طریقہ 39 - ارکان نماز کی سائنسی توجیہہ 40 - نیت باندھنا 41 - سینہ پر ہاتھ باندھنا 42 - رکوع 43 - سجدہ اور ٹیلی پیتھی 44 - جلسہ 45 - سلام 46 - دعا مانگنے کا طریقہ 47 - نماز میں رکعتوں کی تعداد 48 - اوقات نماز میں تعین کی اہمیت و حکمت 49 - فجر کی نماز 50 - ظہر کی نماز 51 - عصر کی نماز 52 - مغرب کی نماز 53 - عشاء کی نماز 54 - خواب میں پیش گوئیاں 55 - تہجد کی نماز 56 - نمازِ جمعہ 57 - نماز اور جسمانی صحت 58 - ہائی بلڈ پریشر کا علاج 59 - گٹھیا کا علاج 60 - جگر کے امراض 61 - پیٹ کم کرنے کیلئے 62 - السر کا علاج 63 - جملہ دماغی امراض 64 - چہرہ پر جھریاں 65 - جنسی امراض 66 - سینہ کے امراض 67 - چھ کلمے 68 - اذان 69 - اذان کے بعد کی دعا 70 - وضو کے مسائل 71 - تیمّم کے مسائل 72 - غسل کے مسائل 73 - خواتین کا غسل 74 - نماز کے مسائل 75 - فرض، واجب، سنت اور نفل 76 - اوقات نماز 77 - مُفسداتِ نماز 78 - سجدۂ سہو 79 - قضا نمازیں 80 - طریقۂ نماز 81 - نماز کے بعد کی دعا 82 - آیت الکُرسی 83 - نماز کے بعد کی تسبیحات 84 - دعائے قنوت 85 - تراویح کی تسبیح 86 - عورت اور مرد کی نماز کا فرق 87 - نفل نمازیں 88 - عیدین کی نماز کے مسائل 89 - صدقۂ فطر کا بیان 90 - بقر عید کے مسائل 91 - قربانی کے مسائل 92 - نمازِ عیدین 93 - مسافر کی نماز 94 - زکوٰۃ کے مسائل 95 - عقیقہ کے مسائل 96 - قرآن پڑھنے کے آداب 97 - سجدۂ تلاوت کے مسائل 98 - نماز جنازہ کے مسائل 99 - نماز جنازہ 100 - قبرستان میں پڑھنے کی دعائیں 101 - ثواب پہنچانے کا طریقہ 102 - اللہ پاک کے نام 103 - اسمائے الٰہی 104 - جنات کی نوع کا اسم اعظم الگ ہے 105 - گیارہ ہزار اسمائے الٰہیہ 106 - اجازت 107 - احساس کمتری کا علاج 108 - آنکھوں میں روشنی 109 - ہر دل عزیز ہونے کا طریقہ 110 - مقدمہ میں کامیابی 111 - سعادت مند اولاد 112 - ہر قسم کی بیماری سے نجات 113 - محبت والا شوہر 114 - غیبی انکشافات 115 - ملازمت میں ترقی 116 - کمزور بچے 117 - کاروبار میں ترقی 118 - آسیب سے نجات 119 - پڑھنے میں دل نہ لگنا 120 - عقیدہ کی کمزوری 121 - وسائل میں اضافہ 122 - سخت گیر حاکم کی تسخیر 123 - دشمن پر غلبہ 124 - سفر میں آسانی 125 - رضائے الٰہی 126 - حسب منشاء شادی 127 - استخارہ 128 - افلاس سے بچنے کیلئے 129 - رزق میں فراوانی 130 - دوران سفر آسانیاں 131 - عزت و مرتبہ میں اضافہ 132 - چوری اور ڈکیتی سے حفاظت 133 - سر میں درد 134 - زہریلے جانور کا کاٹنا 135 - صلح و صفائی کے لئے 136 - کشف القبور 137 - تجلی کا انکشاف 138 - مایوسی کا خاتمہ 139 - حاملہ کی حفاظت 140 - دودھ میں کمی 141 - اللہ کے دوست 142 - وسوسوں اور بُری عادتوں سے نجات 143 - وقت سے پہلے پیدائش 144 - بچوں کا گم ہو جانا 145 - شوہر کو راہ راست پر لانے کیلئے 146 - ہائی بلڈ پریشر کا علاج 147 - روشن ضمیر 148 - خوف و غم سے نجات 149 - توبہ کی قبولیت 150 - غیبی مدد 151 - عدم تحفظ کا احساس 152 - اولاد نرینہ 153 - عزت و توقیر 154 - پُرکشش آنکھیں 155 - فرشتوں سے ہمکلامی 156 - ایّام کی خرابی 157 - بچوں کو نظر لگنا 158 - احساس برتری 159 - گناہوں سے نفرت 160 - غصہ کے وقت 161 - رخصتی کے وقت 162 - اپیل میں کامیابی 163 - حافظہ کمزور ہونا 164 - بچھڑے ہوئے رشتہ دار 165 - میاں بیوی میں اختلاف 166 - شادی میں رکاوٹ 167 - ایکسیڈنٹ سے حفاظت 168 - انوارِ الٰہی 169 - معرفت حق 170 - گھر میں خیر و برکت 171 - نیکی کا پیکر 172 - اچھی بیوی
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)