یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
عقیدہ
مکمل کتاب : روحانی نماز
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=6047
انسانی زندگی کا مطالعہ کیا جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ انسانی زندگی میں کسی نہ کسی عقیدے کا ہونا لازمی ہے۔ اس کے بغیر انسانی زندگی نامکمل اور ادھوری رہ جاتی ہے۔ جس طرح خدا کے اوپر یقین رکھنا اور خدا کو حاضر و ناظر جاننا ایک عقیدہ ہے، اسی طرح خدا کا انکار اور کفران بھی عقیدے کے دائرے میں آتا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ اس کا نام بدعقیدگی ہے یا یوں کہیئے کہ ایسا آدمی اللہ تعالیٰ کا کفران کرنے کے عقیدے پر قائم ہے۔ زندگی میں جب عقیدہ زیر بحث آتا ہے تو یہ بات ضروری ہو جاتی ہے کہ اس عقیدے پر قائم رہنے کے لئے کچھ قواعد و ضوابط مرتب کئے جائیں۔ قرآن پاک میں تفکر کرنے سے یہ بات واضح طور پر سامنے آ جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس بات کی دعوت اور ترغیب دیتے ہیں کہ بندہ اس عقیدے پر قائم رہے کہ پرستش اور عبادت کے لائق اللہ تعالیٰ کے سوا اور کوئی ہستی نہیں ہے۔ تمام انبیائے کرام علیہم السلام نے اسی طرز فکر سے نوع انسان کو روشناس کرایا ہے اور اس طرز فکر کو بالذات قائم رکھنے کے لئے زندگی گزارنے کے اصول و قواعد مرتب کئے ہیں۔ اگر حقیقت بیں نظروں سے دیکھا جائے تو یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ ہر عمل اور ہر حرکت میں بندہ اللہ تعالیٰ کا محتاج کرم ہے۔ پیدائش ہو، پیدائش کے بعد بچپن، لڑکپن اور جوانی کا زمانہ ہو یا انحطاط اور انحطاط کے بعد دوسرے عالم کی زندگی ہو، ہم ہر حال میں اللہ تعالیٰ کے کرم اور اس کی رحمت کے محتاج ہیں
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 18 تا 19
یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
روحانی نماز کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔