ایمان، عالمگیر وباء اور ضروری اقدام

اللہ مجھے دیکھ رہا ہے

قدرت کا اپنا قانون ہے ۔ جب لوگوں میں عمل بے عملی کا شعور متصادم ہو جاتا ہے  اور لا شعوری کیفیات پردے میں چھپ جاتی ہیں  تو

شعور کی راج دھانی  ہو جاتی ہے شعور کو اس کے علاوہ اور کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ شعورــــــ لا شعور   کے سامنے الوژن ہے۔(illusion )

          –  یعنی  ایک شے  کو ہم حقیقی سمجھتے ہیں  اور وہ شے ہر منٹ کے بعد تبدیل ہو رہی ہے  اور چُھپ رہی  ہے ۔ شے کچھ وقفے کے بعد دوبارہ  متحرک ہو جاتی  ہے اور چُھپ  جاتی ہے ۔

بھوک لگتی ہے ، کھانا کھا لیتے ہیں ۔ کچھ  دیر  کے بعد  پھر بھوک  لگتی ہے ۔ اس بات کو ہم اس طرح بیان کر سکتے ہیں  کہ شعور کی حیثیت  اور عمل چُھپنا، ظاہر ہوناــــ  ظاہر ہونا اور پھر چُھپنا ہے ۔ اس کا مطلب  یہ ہوا کہ شعور مسلسل تغیر  ہے۔ ایک دن کا بچّہ ساٹھ سال کا ہوتا ہے  اور ایک دن اور ساٹھ سال مسلسل تغیر کی بیلٹ پر گھوم رہے ہیں – ایسی صورت میں جب شعور کا غلبہ ہو جاتا ہے تو ظاہر ہوتا ہے  کہ تغیر میں  مزید تغیر کا ایک جال  بن جاتا ہے۔۔ اور یہ جال  کسی نہ کسی وبائی مرض میں تبدیل ہو جاتا ہے ۔

جس کا نام          corona رکھا گیا ہے ، اس قسم کے دوسرے امراض  ہوتے اور ہوتے رہتے ہیں ۔ بنیادی وجہ خیالات میں تغیر ہے ۔ ایسا تغیر جو فطرت کے قانون کے متضاد ہے۔ جب کوئی قوم الوژن    illusion)  (   کو حقیقت سمجھنے لگتی ہے  اور حقیقت کے خلاف عمل کرتی  ہے  تو حادثات رونما ہوتے ہیں ۔ نئی نئی بیماریاں ظاہر ہوتی ہیں ۔ انسان میں ہمدردی کے خیالات درندگی بن جاتے ہیں  اور خیالات نئی نئی بیماریوں کی صورت میں  ظاہر ہوتے ہیں  اور وبائی صورت میں دنیا کو لقمۂ اجل  سمجھتے ہیں ۔

اس کا علاج ” رنگ  و روشنی سے علاج ” کے طریقے  میں سبز رنگ  اور قوت مدافعت  کے لئے بینگنی  رنگ مفید ہے ۔

ضروری ہے کہ پاک صاف ہو کر  خالق مطلق اللہ تعالیٰ کی طرف  رجوع کریں  اور زیادہ سے زیادہ اس تحریر کو دہرائیں

” رحیم و کریم اللہ تعالیٰ مجھے دیکھ رہا ہے  اور ہم اس کے سامنے سر بسجود ہیں”

آنکھیں  بند کر کے یہ مراقبہ  چوبیس  گھنٹے میں  تین مرتبہ کرنا چاہئے۔

اللہ  تعالیٰ فضل فرمائیں گے  اور انشاءاللہ ـــــ اللہ تعالیٰ اس مرض سے محفوظ رکھیں گے۔

آنکھیں بند کر کے یہ تصور  کریں کہ “اللہ مجھے دیکھ رہا ہے”  سورج نکلنے سے پہلے  صبح،  سورج غروب ہونے کے بعد اور سونے سے  پہلے۔”اللہ مجھے دیکھ  رہا ہے”  اسی تصور میں سو جائیں ۔

ڈاکٹری ہدایت کے مطابق عمل  کریں ۔

                                                          اللہ کی رحمت کا طلبگار

                                                          ایک بندہ

Leave a Reply

 
Share via
Share via
Send this to a friend