جانور اور رنگین علاج
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=23665
میرے دوست کا ایک اصیل مرغ ایک سوچار بخار میں مبتلا ہو ااور سبز رنگ کی بیٹ کرنے لگا۔ کھانا پینا چھوڑ دیا، زمین میں گردن ڈالے کھڑا رہتا تھا۔ دوست نے بتایا کہ میرے تمام مرغ اس بیماری میں مر جاتے ہیں۔ میں نے بخار کے لئے آسمانی رنگ 1Xکی طاقت میں اور زردرنگ پانی 1Xکی طاقت میں دودوگھنٹے کے وقفہ سے باری باری دینے کی ہدایت کی۔ دوسرے دن مرغ کی سستی تو دور ہوگئی لیکن بخاراور اسہال میں کوئی فرق نہ پڑا۔ پھر میں نے صرف نیلے رنگ کی 1Xطاقت کاپانی دودو گھنٹہ بعددیا جس سے بخاربالکل اترگیالیکن بھوک نہیں کھلی ۔ اب میں نے صرف زرد رنگ کی 1Xطاقت کی چند خوراکیں دیں جن سے مرغ کوکھل کر بڑے بڑے دست آئے اوروہ پوری طرح تندرست ہوکر بانگ دینے لگا۔ دوست نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میرا کوئی مرغ اس طرح تندرست نہیں ہوا۔ اتفاق سے میرااپنا مرغ بھی بیمار ہوگیااور اس کو قبض ہوگیا۔ اسے میں نے پیلے رنگ کا پانی دیا۔ اس سے اس کودست آنے لگے اور دوچار دست آنے کے بعد اس کی سستی دور ہوگئی اور بھوک بھی کھل گئی۔ لیکن اس کا جسم برف کی طرف ٹھنڈا ہوگیا۔ یہ تشویشناک حالت تھی۔ میں گھبرا گیا۔ پھر خیال آیا کہ خواجہ صاحب نے سرخ رنگ کے لئے لکھا تھا کہ یہ بڑا بھاری محرک ہے اور جسم کو گرم کرتاہے۔ میں نے سرخ رنگ کے پانی کی ایک خوراک مرغ کو پلائی اوروہ پانچ منٹ میں گرم ہو گیااور اس کی صحت بحال ہوگئی۔ ہمسایہ میں ایک عورت کامنہ پکا ہواتھا۔ منہ میں اتنے چھالے تھے کہ کچھ کھا پی نہیں سکتی تھی۔ اس کو آسمانی رنگ کا پانی ایک گلاس پانی میں چند قطرے ڈال کر دیا گیا۔ چارروزمیں ایسی ہوگئی جیسے اسے کوئی تکلیف تھی ہی نہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 132 تا 133
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔