بخار
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=23657
ڈاکٹر محمد خورشید صاحب اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ : میں نے گہرے نیلے رنگ کی شیشی میں پانی ڈالکر دوگھنٹہ تک صاف دھوپ میں رکھا ۔ اس کے بعد ہومیوپیتھی طریقہ پر ایک قطرہ نیلے پانی کا اور سو قطرے سادہ صاف پانی کے دوڈرام کی شیشی میں ڈال کر ایک سو جھٹکے دے کر اس کی ایک طاقت بنائی۔ اس میں سے ایک قطرہ لے کرا ور سوقطرے پانی ڈالکر مزید سو جھٹکے دیئے۔ (ہومیوپیتھک طاقتیں اسی طرح بنائی جاتی ہیں)یہ میں نے اس لئے کیا تاکہ باربار رنگدارپانی دھوپ میں رکھنے کی مصیبت سے جان چھوٹ جائے اور دواکا اثر بھی قائم رہے۔ اس طریقے پر تیار کیاہواپانی میرے پاس تقریباً تین ماہ پڑارہا۔ میرے ایک دیرینہ دوست کا بچہ شدید بخار میں مبتلا ہوگیا۔ کنپیڑ ہوگئے اور شدیدسردرد بھی ساتھ تھا۔ میں نے نیلے رنگ کی شیشی کاپانی جسکی پہلی طاقت ہومیو پیتھک طریقہ پربنائی تھی اس بچے کو دینے کا فیصلہ کیا۔میراخیال تھاکہ چونکہ تین ماہ گزر چکے ہیں۔ اس لئے ہوسکتاہے کہ اس پانی میں دوائی کا اثر ختم ہوگیاہو۔ بہرحال میں نے بخار کے مریض بچہ کو یہی پانی دیدیا۔ نتیجہ حیران کن تھا۔ اس نیلے پانی کا ایک قطرہ شوگر آف ملک پر ڈالکر دیا تو پندرہ منٹ کے اندر سردرد غائب ہوگیا۔ کنپیڑوں کا درد بھی کم ہوگیا۔ بخار بھی جو پہلے بہت تیز تھا کم ہونا شروع ہوگیا۔ دوبارہ چارچار گھنٹے کے بعد مزید پانی کی خوراکیں دی گئیں۔ چوبیس گھنٹے میں بخار ، کنپیڑ اوردرد بالکل ٹھیک ہوگیا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 130 تا 131
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔