نیلم
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=23597
نیلم نہایت صاف اور شفاف رنگ کا ہوتاہے ۔ بہت خوبصورت اورچمکدار نیلے رنگ کا پتھر ہوتاہے۔ اس کی بہترین قسم سری لنکا میں ملتی ہے۔ بعض حضرات سرخی مائل نیلم کو لعل ، سبزی مائل نیلم کو زبر جدا وربنفشی نیلم کو سنگ مروکہتے ہیں۔ یہ نہایت خطرناک پتھر ہے۔ اس کا پہننے والا قتل بھی ہو جاتاہے اور بھکاری بن جاتاہے ۔ لیکن اس کے بر خلاف یہ بھی دیکھا گیاہے کہ اس کا پہننے والا نہایت معززاوردولت مند ہو جاتاہے۔
سرخی مائل نیلم میں روشنی کی لہریں ہوتی ہیں اور وہ نظر بھی آتی ہیں۔ یہ نیلم خطر ناک ہوتا اس کو نہیں پہنناچاہئے۔
جس نیلم کو زبر جد کہتے ہیں اوراس میں سبزی کے شیڈ ہوتے ہیں وہ نیلم باعث برکت ہے۔ اس کے پہننے والے کو اﷲعزت دیتاہے اور غیب سے اس کی مدد ہوتی ہے۔ اس لئے اس شخص کے اردگرد دولت جمع ہوجاتی ہے۔ اس نیلم کو پہننے والا درد گرد ہ اور کی پتھری سے محفوظ رہتاہے ۔ عرق النساء سے اگر متاثر ہے تو اس کا اثر زائل ہوجاتاہے۔ اگرریڑھ کی ہڈی کوئی کمزوری ہے تو وہ رفع ہوجاتی ہے اور ساتھ ساتھ مثانہ کو قوت دیتاہے۔ اس کا پہننے والا آدمی آدھی سیسی کے درد میں مبتلا نہیں ہوتا۔
بنفشی نیلم، جس کو سنگ مرو کہتے ہیں اورجس میں بنفشی رنگ کا شیڈ ہوتاہے وہ بھی بہت خطرناک ہے۔ آدمی کوبیماراور بھکاری بنا دیتاہے۔ گردن کے امراض پیدا کرتاہے۔ فالج کا باعث بنتاہے۔ اکثر ایسے آدمی کی جس نے یہ پتھر پہنا ہو ٹانگیں ماری جاتی ہیں۔ اس سے دورہی رہنا چاہئے۔ زبرجد کے رنگ کا کوئی نگینہ بھی انہی فوائد کا حامل ہے جن فوائد کا حامل خود زبرجد ہوتاہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 127 تا 128
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔