گُردہ کے امراض
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=23405
مفید غذائیں
گردہ کی کمزوری کے لئے آم بالخاصہ مفید ہے۔ مغز پستہ گردوں کی لاغری اورکمزوری میں نافع ہے۔ اس کے علاوہ مغزِ بادام اورمغزِ چلغوزہ اورانگور بھی مقوی گردہ ثابت ہوئے ہیں۔ ترکاریوں میں شلغم ، بتھوے کا ساگ، مولی کا نمک اور ہینگ بہت مفید ہے۔ اکثر گردوں میں ناقص فضلہ پک جاتاہے اور گردوں کے فعل کو متاثر کرتاہے۔ لیموں اورترنج کا عرق اس ناقص فضلہ کے اخراج کا باعث ہوتاہے۔ مزید براں یہ گردوں کے فعل میں تحریک پیداکرتاہے۔
مضر غذائیں
گرم مصالحہ ، تیز مرچ، انڈا، تلی ہوئی مچھلی، بڑاگوشت ، جھینگا، چائے ، کافی اور تمام گرم وخشک اشیاء مضرہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 104 تا 105
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔
Error: Contact form not found.
