چیچک
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=17193
چیچک نکلتے نکلتے رک گئی ہو یا نکل کر بیٹھ گئی ہوتو سرخ رنگ کا پانی بہت مفید ہے ۔ ایک دوہی خوراک پلانے سے ابھر آتی ہے۔ اگرسرخ رنگ کی شعاعیں تین منٹ تک شروع میں جسم پر ڈالی جائیں تو چیچک کے دانے بہت جلد نکل کر بھر جاتے ہیں۔ چیچک کے بھرپور نکل آنے کے بعد سرخ رنگ کا استعمال بالکل نہیں کرناچاہئے بلکہ جس وقت دانوں میں مواد پڑجائے اور مواد بہنے لگے توسیل کھڑی کا سفوف ان پر چھڑکنا چاہئے اور آسمانی یانیلے رنگ کا پانی ایک ایک اونس صبح شام پلانا چاہئے اور نیلے رنگ کی شعاع تین چار منٹ تک روزانہ جسم پر ڈالتے رہنا چاہئے۔ اس سے تمام گرمی اورسوزش رفع ہوکر زخم اچھے ہوجاتے ہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 71 تا 72
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔