پیچش
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=17095
پیچش سادہ ہویا خونی ، دونوں صورتوں میں انتڑیوں میں خراش اس کا سبب ہوتاہے۔ زرد یا نارنجی رنگ کے پانی سے یہ مرض فوراً دور ہوجاتاہے۔ پانی کی خوراکیں مرض کی نوعیت کے مطابق دینی چاہئیں، یعنی مرض کی شدت میں دودو گھنٹے بعد اور عام حالت میں صبح شام مکمل طورپر صحت ہونے تک۔
اس مرض میں زمین کے اندر پیدا ہونے والی ترکاریاں، تیز مسالے زیادہ نمک مرچ اور گوشت کی بوٹی نہایت مضرہے۔
پرانی پیچش کا دائمی مرض دیر تک مسلسل علاج کرنے سے رفع ہوجاتاہے۔ اس مرض میں غذا کے سلسلے میں بہت زیادہ محتاط رہنا ضروری ہے۔ غذا میں ساگودانہ، اراروٹ، مونگ کی دال کی کھچڑی جس میں دال2حصے اورچاول ایک حصہ ہو استعمال کرناچاہئے، اگردودھ کو دس منٹ تک زرد یا نارنجی رنگ کی بوتل میں دھوپ میں رکھ کر استعمال کیا جائے تو غذا اوردوادونوں کا مسئلہ حل ہوجاتاہے۔ پیچش کے ساتھ مروڑ میں صرف نارنجی رنگ کا پانی استعمال کرناچاہئے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 66 تا 67
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔